اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



امام صادق(ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی کرواورایک دوسرے پر احسان کرو اور ایسے نیک بھائی بن جاؤ جیسے خدا نے تمھیں حکم دیا ھے ۔[40]

آپ(ع) ھی کا ارشاد ھے: خدا سے ڈرو نیک بھائی بن جاؤ، ایک دوسرے سے خدا کے لئے محبت کرو، ایک دوسرے سے ربط و ضبط رکھو، آپس میں ایک دوسرے پر رحم کرو ۔ [41]

علاء بن فضیل نے امام جعفر صادق(ع) سے روایت کی ھے کہ آپ(ع) نے فرمایا: امام محمد

 Ø¨Ø§Ù‚ر (ع) فرمایا کرتے تھے؛ اپنے دوستوں Ú©ÛŒ تعظیم کرو ایک دوسرے پر حملہ نہ کرو ،ایک دوسرے Ú©Ùˆ ضرر نہ پھنچاؤ، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو ،خبردار بخل نہ کرنا، خدا Ú©Û’ مخلص بندے بن جاؤ۔ [42]

ابو اسماعیل سے روایت ھے کہ انھوں نے کھا: میں نے امام محمد باقر (ع) کی خدمت میں عرض کیا : ھمارے یھاں شیعوں کی کثیر تعداد ھے ۔ آپ(ع) نے دریافت کیا: کیا مالدار نادار کا خیال رکھتا ھے؟ اس پر مھربانی کرتا ھے ؟ کیا نیکی کرنے والا گناہگار سے در گزر کرتا ھے اورکیا وہ لوگ ایک دوسرے کی مالی مدد کرتے ھیں؟ میںنے عرض کیا:نھیں ۔ آپ(ع) نے فرمایا: وہ شیعہ نھیں ھیں۔ شیعہ وہ ھے جو مذکورہ افعال کو انجام دیتا ھے ۔[43]

ایک دوسرے پر مومنین کے حقوق

ثقة الاسلام کلینی ۺ نے ابو المامون حارثی سے روایت کی ھے کہ انھوں نے کھا: میں نے امام جعفر صادق(ع) کی خدمت میں عرض کیا: ایک مومن کا دوسرے مومن پر کیا حق ھے ؟ فرمایا: مومن کا مومن پر یہ حق ھے کہ وہ اپنے دل میں اس کی محبت رکھتا ھو اور اپنے مال سے اس کی مدد کرتا ھو اور اس کی عدم موجودگی میں اس کے اھل و عیال میں اس کا جانشین ھو، اس پر ظلم ھو تو اس کی مدد کرے ،اگر مسلمانوں میں کوئی چیز تقسیم ھو رھی ھو اور وہ موجود نہ ھو تو اس کے لئے اس کا حصہ لے اور مر جاے تو اس کی قبر پر جائے، اس پر ظلم نہ کرے اور اس کو دھوکا نہ دے، اس کے ساتھ خیانت نہ کرے اور اس کا ساتھ نہ چھوڑے، اس کی تکذیب نہ کرے اس کے سامنے اف بھی نہ کھے، اگر اف کھدیا تو ان کے درمیان ولایت کا رشتہ ختم ھو جائیگا اور اگر ایک نے دوسرے سے یہ کہہ دیا کہ تم میرے دشمن ھو تو ان میں سے ایک کافر ھو گیا اور اگر اس پر تھمت لگا دیتا ھے تو اس کے دل میں ایمان اس طرح گھل جاتا ھے جس طرح پانی میں نمک گھل جاتا ھے ۔[44]

کلینی ۺ نے ھی ابان بن تغلب سے روایت کی ھے کہ انھوں نے کھا: میں امام جعفر صادق(ع) کے ساتھ طواف کر رھا تھا کہ ھمارے ساتھیوں میں سے ایک شخص میرے سامنے آیا وہ یہ چاہتا تھا کہ اس کو جو کام ھے اس کے لئے میں بھی اس کے ساتھ جاؤں، اس نے مجھے اشارہ کیا ، مجھے یہ بات پسند نہ آئی کہ میں امام کو چھوڑ کر اس کے پاس جاؤں، میں ایسے ھی طواف میں مشغول رھا، اس نے مجھے پھر اشارہ کیا تو آپ(ع) نے اسے دیکھ لیا۔ فرمایا؛ اے ابان کیاوہ تمھیں بلا رھا ھے ؟ میں نے عرض کیا: ھاں۔ فرمایا: وہ کون ھے ؟ میں نے عرض کیا: ھمارے اصحاب ھی میں

سے ایک شخص ھے آپ (ع)نے فرمایا: تو اس کے پاس جاؤ، میں نے عرض کیا: میں طواف کو قطع کردوں ؟ فرمایا: ھاں!میں نے عرض کیا خواہ طواف واجب ھی ھو، فرمایا: ھاں۔ راوی کہتاھے کہ میں اس کے ساتھ چلا گیا۔

پھر میں امام کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا: مجھے یہ بتائیے کہ مومن کا مومن پر کیا حق ھے؟ فرمایا: اے ابان اس کو واپس نہ لوٹاؤ، میں نے عرض کیا:میں آپ(ع) پر قربان ٹھیک ھے ۔ فرمایا: اے ابان اسے واپس نہ لوٹاؤ، میںنے عرض کیا میں آپ پر قربان ٹھیک ھے میں نے اسے کبھی واپس نھیں کیا ھے ۔ فرمایا: اے ابان اپنا نصف مال اسے دے دو ،راوی کہتا ھے کہ پھر امام نے میری طرف دیکھا اور میری حالت کو ملاحظہ کیا، پھر فرمایا: اے ابان کیا تمھیں نھیں معلوم اپنے اوپر دوسروں کو مقدم کرنے والوں کا خدا نے ذکر کیا ھے ؟ میںنے عرض کیا: میں آپ کا فدیہ قرار پاؤں معلوم ھے ، فرمایا: اگر تم نے اس کو نصف مال دیدیا تو اس کو اپنے اوپر مقدم نھیں کیا اس کے لئے ایثار نھیں کیا بلکہ تم اور وہ دونوں برابر ھوگئے، ایثار تو اس صورت میں ھوگا جب تم اس کو باقی ماندہ نصف بھی دیدوگے۔[45]

امام رضا(ع) سے سوال کیا گیا کہ مومن کا مومن پر کیا حق ھے ؟ فرمایا: مومن کا مومن پر یہ حق ھے کہ اس کے دل میں اس کی محبت ھو، اپنے مال سے اس کی مدد کرتا ھو، اس پر ظلم ھو تو اس کی مدد کرتاھو ،اگر مسلمانوں میں فئی تقسیم ھو رھی ھو اور وہ موجود نہ ھو تو اس کے لئے اس کا حصہ لے وہ مر جائے تو اس کی قبر پر جائے، اس پر ظلم نہ کرے، اس کو فریب نہ دے، اس کے ساتھ خیانت نہ کرے، اس کا ساتھ نہ چھوڑے ،اس کی غیبت نہ کرے،اس کی تکذیب نہ کرے اور اس کے سامنے اف تک نہ کھے اور اگر اف کہہ دیا تو ان دونوں کے درمیان سے ولایت و محبت ختم ھو جائے گی اور اس کے د ل میں ایمان ایسے ھی گھل جائیگا جیسے پانی میں نمک گھل جاتا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next