اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



سلمان نے خالد سے روایت کی ھے کہ انھوں نے کھا: امام جعفرصادق(ع) نے فرمایا:

اے سلمان تمھارے پاس ایک دین Ú¾Û’ جو اسے ( مخالفوں اور دشمنوں سے) چھپائے   گا ØŒ خدا اسے عزت عطا کرے گا اور جو اس راز Ú©Ùˆ فاش کرے گا خدا اسے ذلیل کرے گا۔ [72]

امام محمد باقر (ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: خدا کی قسم مجھے اپنے اصحاب میں وہ بہت زیادہ محبوب ھے جو ان میں زیادہ پاک دامن ، زیادہ سمجھ دار اور فقہ کا زیادہ جاننے والا اور ھماری باتوں کو زیادہ چھپانے والا ھے ۔ [73]

امام جعفر صادق(ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: تمھارے لئے اتنا ھی کافی ھے کہ تم وھی کھو جو ھم نے بیان کیا ھے اور جس کے بارے میں ھم نے لب کشائی نھیں کی ھے اس کے بارے میں تم بھی زبان نہ کھولو۔

آپ ھی کا ارشاد ھے : جس شخص نے ھماری باتوں اور حدیثوں کا راز فاش کر دیا اس نے ھمیں غلطی و خطا سے قتل نھیں کیا ھے بلکہ ھمیںجان بوجھ کر قتل کیا ھے ۔یہ عجیب تعبیر ھے جو انسان کو سوچنے پر مجبور کرتی ھے۔[74]

جو لوگ دنیائے اسلام میں بسنے والے اھل بیت(ع) کے پیرؤں کے راز کو فاش کرتے

تھے اور یہ کام وہ اس وقت انجام دیتے تھے جب بنی عباس کی حکومت کا ظلم اپنے عروج پر تھا گویا یہ جان بوجھکر حکومت کو شیعوں کی طرف متوجہ کرتے تھے۔اگر چہ یہ کام وہ غلط نیت سے انجام نھیں دیتے تھے بلکہ وہ لوگوں سے اھل بیت(ع) کی حدیثیں بیان کرتے تھے تاکہ لوگ اھل بیت(ع) سے وابستہ ھو جائیں اور ان کے مکتب کو تسلیم کر لیں اور شیعیت پھیل جائے ،یہ سب محبت و عقیدت ھی میں ھوتا تھا ،لیکن ان چیزوں کی نشر و اشاعت ان کی ذمہ داری نھیں تھی۔

 

          اھل بیت (ع)Ú©ÛŒ محبت Ùˆ عقیدت سے متعلق Ú©Ú†Ú¾ باتیں

انشاء اللہ ھم عنقریب اھل بیت(ع) کی محبت و عقیدت سے متعلق کچھ فقرے بیان کریں گے اور ان فقروں کو اھل بیت(ع) کی زیارت سے اخذ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ جو زیارتیں اھل بیت(ع) سے مروی ھیں وہ ان کی محبت اور ان کے دشمنوں سے بیزاری کے مفھوم سے بھری پڑی ھیں۔ زیارت کے متن میں غور و فکر کر کے ھم محبت و بیزاری کے مکمل نظریہ کو ثابت کر سکتے ھیں، لیکن فی الحال یہ ھمارا موضوع نھیںھے اور نہ ھی اس مقالہ میںمحبت و برات کی تحقیق اور ان سے متعلق نظریہ کی تشکیل کی گنجائش ھے، ھم تو یھاں زیارتوں اور اھل بیت(ع) کی دوسری حدیثوں سے کچھ ایسے فقرے پیش کرنا چاہتے ھیں جو محبت و عقیدت سے متعلق ھیں۔

مفھوم ولائ

یہ عناصر ولاء کا پھلا عنصر ھے اور جتنی معرفت ھوتی ھے اسی تناسب سے ولاء کی قیمت ھوتی ھے اور انسان جس قدر مفھوم ولاء کو اچھے طریقہ سے سمجھتا ھے اسی لحاظ سے وہ ولاء میں قوی اور راسخ ھوگا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next