اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



آپ سے رو گردانی کرنے والا دین سے خارج ھے اور آپ کا اتباع کرنے والا آپ سے ملحق ھے اور آپ کے حق میںکو تاھی کرنے والا مٹ جانے والا ھے، حق آپ کے ساتھ، آپ کے درمیان ، آپ سے اور آپ کے لئے ھے ، اورآپ حق کے معدن ھیں، فصل خطاب آپ کے پاس ھے ، ۔۔خدائی آیتیں آپ کے پاس ھیں، اور اس کا نور و برھان آپ کے پاس ھے ۔

پس جو شخص خدا کی رضا، اس کا طریقہ ، اس کی ھدایت اور اس کا راستہ چاہتا ھے وہ لامحالہ انھیں سے لے گا اور انھیں کے راستہ پر چلے گا، کیونکہ اھل بیت(ع) خدا کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف نھیں بلاتے ھیں اور نہ غیر کی طرف راھنمائی کرتے ھیں اسی زیارت میں وارد ھوا ھے :

”الیٰ اللّٰہ تدعون، Ùˆ علیہ تدلون Ùˆ بہ توٴمنون، Ùˆ لہ تسلمون، Ùˆ باٴمرہ تعملون، والیٰ  سبیلہ ترشدون، Ùˆ بقولہ تحکمون، سعد من والاکم، Ùˆ Ú¾Ù„Ú© من عاداکم، Ùˆ خاب من جحدکم، Ùˆ ضلّ من فارقکم، Ùˆ فاز من تمسک بکم، Ùˆ امن من لجاٴ الیکم، Ùˆ سلم من صدقکم، Ùˆ ھدی من اعتصم بکم“۔

آپ خد اکی طرف دعوت دیتے ھیں، اسی کی طرف راھنما ئی کرتے ھیں اور اسی پر ایمان رکھتے ھیں اور اس کے سامنے سراپا تسلیم ھیں اور اس کے امر کے مطابق عمل کرتے ھیں اور اس کے راستہ کی طرف ھدایت کرتے ھیں اور اس کے قول کے موافق حکم دیتے ھیں، جس نے آپ سے محبت کی اس کی قسمت سنور گئی اور جس نے آپ سے دشمنی کی وہ ھلاک ھو گیا، جس نے آپ کا انکار کیا وہ گھاٹے میں رھا اور جس نے آپ کو چھوڑ دیا وہ گمراہ ھو گیا اور جس نے آپ سے تمسک کیاوہ کامیاب ھو گیا اور جس نے آپ کے پاس پناہ لے لی وہ محفوظ رھا، جس نے آپ کی تصدیق کی و ہ صحیح وسالم رھا اور جس نے آپ کا دامن تھام لیا وہ ھدایت پاگیا۔

طاعت و تسلیم

طاعت و تسلیم ولاء کا جوھر ھے ۔

اگر بر محل طاعت ھوتی ھے تو اس کی بڑی قیمت ھے اور اگر اپنی جگہ نہ ھو تو اس کی کوئی قیمت نھیں ھوتی، عصیان و سرکشی اورانکارکی بھی قیمت ھوتی ھے جب کہ ان کا تعلق شیطان سے ھے ،لیکن اگر ان کا تعلق خدا کے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اھل بیت(ع) اور مسلمانوں کے صاحبانِ امر سے ھو تو یہ قیمت کی ضد قرار پائیں گے۔

چنانچہ سورہٴ زمر کی آیت ۱۷ میں ان دونوں قیمتوں کو جمع کر دیا گیاھے ۔ ارشاد ھے :

< وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُواْ الطَّاغُوتَ اٴن یَعبُدُوھَا ، وَ اٴنَابُوا إلیٰ اللّٰہِ لَھُمُ الْبُشریٰ>

اور جو لوگ طاغوت کی پرستش کرنے سے پرھیز کرتے ھیں اور خدا سے لولگاتے ھیں ان کے لئے بشار ت ھے، اور سورہٴ نحل میں ارشاد ھے:

<اٴنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ اجْتَنِبُوا الْطَّاغُوتَ>[100]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next