اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



ترجمہ:

جب رات ان کو اپنے دامن میںلے لیتی ھے تو ان کے اندر خدا کے بندوں کی

علامت خشوع پیدا ھو جاتی ھے اور جب دن نکل آتا ھے تو تیز تلواروں کی چمک گواھی دیتی ھے کہ یہ آزاد ھیں۔

رات میں ذکرخدااوردن میںتقوی انکی زندگی میںشب وروزکی روح کاشعار ھے۔

        شب Ùˆ روز میں اکیاون رکعت نماز پڑھتے ھیں

امام صادق(ع) سے مروی ھے کہ آپ نے فرمایا: ھمارے شیعہ ورع و جانفشانی سے کام لینے والے ھیں وہ با وفا، امانتدار اور زاھد و عبادت گزار ھیں، شب وروز میں اکیاون رکعت نماز پڑھتے ھیں، دن میں روزہ رکھتے ھیں، اپنے اموال کی زکواة دیتے ھیں، خانہ خدا کا حج کرتے ھیں اور ھر حرام چیزسے پرھیز کرتے ھیں۔[32]

امام محمد باقر (ع) فرماتے ھیں: ھمارے شیعہ تو وھی ھیں جو خدا سے ڈرتے ھیں اور اس کی اطاعت کرتے ھیں وہ اپنی خاکساری، خشوع، امانت کی ادائیگی اور ذکرِ خدا کی کثرت سے پہچانے جاتے ھیں۔۔۔[33]

 Ø§Ù…ام صادق (ع) فرماتے ھیں: ھمارے شیعوں Ú©Û’ پیٹ خالی، ھونٹ مر جھائے ھوئے اور وہ نحیف Ùˆ لاغر ھوتے ھیں ،جب رات Ú¾Ùˆ تی Ú¾Û’ تو وہ آہ Ùˆ زاری Ú©Û’ ساتھ اس کا استقبال کرتے ھیں۔[34]

ابو حمزہ ثمالی نے یحییٰ بن ام الطویل سے روایت کی ھے کہ انھوں نے خبر دی اور انھوں نے نوف بکائی سے روایت کی ھے کہ انھوں نے کھا: مجھے حضرت امیر المومنین (ع) سے کوئی کام تھا، لہٰذا میں، جندب بن زھیر ربیع بن خیثم اور ان کے بھانجے ھمام بن عبادہ بن خیثم آپ کے پاس گئے، دیکھا کہ آپ(ع) مسجد کی طرف جا رھے ھیں۔ ھم اعتماد کے ساتھ آپ(ع) سے ملاقات کے لئے بڑھے۔

جب انھیں امیر المومنین (ع) نظر آئے تو وہ کھڑے ھو کر آپ کی طرف دوڑے، آپ کی خدمت میں سلام بجالائے آپ(ع) نے ان کا جواب دیا پھر فرمایا: یہ کون لوگ ھیں؟ لوگوں نے بتایا: اے امیر المومنین (ع) یہ آپ کے شیعہ ھیں، آپ نے ان کے لئے نیک بات کھی پھر فرمایا: اے لوگو! مجھے کیا ھو گیا ھے کہ میں تم میں اپنے شیعوں کی کوئی علامت نھیں پاتا ھوں اور اھل بیت کے محبوں کی نشانی نھیںدیکھتا ھوں ، اس سے ان لوگوں کو شرم آ گئی۔

نوف کہتے ھیں: جندب اور ربیع آپ کی طرف متوجہ ھوئے اور دونوں نے کھا: اے امیر المومنین آپ کے شیعوں کی علامت اور ان کی صفت کیا ھے ؟ آپ نے تھوڑی دیرکے بعد ان دونوں کا جواب دیا ،فرمایا: تم دونوں خدا کا تقویٰ اختیار کرو اور نیکی کرو کیونکہ خدا ان لوگوں کے ساتھ ھے جو تقویٰ اختیار کرتے ھیں اور نیکیاں انجام دیتے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next