اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



ان ضوابط کی ایک اھم شق تقیہ ھے ، اور راز کو چھپانا ،گفتگو میں احتیاط سے کام لینا، خاموش رھنا ،تغافل سے کام لینا انھی تعلیمات کی اھم شقوں میں سے تھا۔

جو لوگ فردی و اجتماعی طور پر ان تعلیمات پر عمل نھیں کرتے تھے ان کی وجہ سے مکتبِ اھل بیت(ع) اور ان کے شیعوں کو نقصان پھنچتا تھا۔

اھل بیت (ع) نے اپنے شیعوں کو جو سیاسی وحفاظتی تعلیمات دی تھیں ھم اس کے کچھ نمونے بیان کرنا چاہتے ھیں: امام صادق(ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: ھمارے شیعوں کو نمازکے اوقات میں آزماؤ کہ وہ کیسے اس کی پابندی کرتے ھیں؟ اور ھمارے دشمن سے ھمارے راز کو کس طرح محفوظ رکھتے ھیں۔[64]

سلیمان بن مھران سے منقول ھے کہ انھوں نے کھا: میں امام صادق(ع) کی خدمت میں حاضر ھوا ، اس وقت آپ کے پاس کچھ شیعہ موجود تھے اورآپ یہ فرما رھے تھے: ھمارے لئے باعث زینت بنو باعث ننگ و عار نہ بنو، اے شیعو! اپنی زبانوں پر قابو رکھو، فضول باتیں نہ کیا کرو۔[65]

امام صادق(ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: خدا کی قسم میں یہ چاہتا ھوں کہ اپنے شیعوں کی دو خصلتوں کو ختم کرنے میں اپنے ھاتھ کا گوشت فدیہ میں دے دیتا۔

امام صادق(ع) ھی فرماتے ھیں : کچھ لوگ یہ گمان کرتے ھیں کہ میں ان کا امام ھوں ، خدا کی قسم میں ان کا امام نھیں ھوں کیونکہ میں نے جتنے پردے ڈالے تھے انھوں نے سب کو چاک کر دیاھے۔ میں کہتا ھوں ایسا ھے وہ کہتے ھیں ایسا ھے ۔ [66]

امام محمد باقر (ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: اے میسر! کیا میں تمھیں اپنے شیعوں کے بارے میں بتاؤں؟ میں نے عرض کیا: میں قربان ضرور بتائیے ؛فرمایا: وہ مضبوط قلعے ھیں، محفوظ سر حدیں ھیں، قوی العقل ھیں وہ رازوں کو افشا نھیں کرتے ھیں وہ کھرّے اور اجڈ نھیں ھیں، شب کے راھب اور دن کے شیر ھیں۔[67]

امام صادق (ع) سے منقول ھے کہ آپ نے فرمایا: خدا سے ڈرو! اور تقیہ کے ذریعہ اپنے دین کی حفاظت کرو۔[68]آپ ھی کا ارشاد ھے : خدا کی قسم کسی چیز سے خدا کی عبادت نھیں کی گئی کہ جو خبٹی سے زیادہ خدا کے نزدیک محبوب ھو، دریافت کیا گیا کہ خبٹی کیا ھے ؟ فرمایا: تقیہ۔[69]

امام زین العابدین (ع) نے فرمایا: خدا کی قسم میری تمنا ھے کہ اپنے شیعوں کی دو خصلتوں کے لئے میں اپنے بازو کے گوشت کے برابر فدیہ کروں ۔ایک ان کا طیش اور دوسرے، راز کو کم پوشیدہ رکھنا۔ [70]

امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا: لوگوں کو دو خصلتوں کا حکم دیا گیا تھا لیکن انھوں نے انھیں ضائع کر دیا۔ پس ان کے پاس کوئی چیز نہ رھی اور وہ ھیں صبر اور راز چھپانا۔[71]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next