اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



نصیحت

نصیحت صاحبانِ امر سے محبت و عقیدت کا دوسرا رخ ھے صاحبانِ امر کا خیر خواہ ھونا مقولہٴ توحید سے ھے یہ بھی خدا و رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے مخلصانہ محبت کے تحت آتا ھے، یہ ان تین سیاسی قضیوں میں سے ایک ھے جن کا اعلان رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے حجة الوداع کے موقعہ پر عام مسلمانوں کے سامنے مسجد خیف میں کیا تھا۔

شیخ صدوقۺ نے اپنی کتاب خصال میں امام جعفر صادق(ع) سے روایت کی ھے کہ آپ(ع) نے فرمایا: حجة الوداع کے موقعہ پر رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے منی کے میدان میں مسجدِ خیف میں خطبہ دیا پھلے خدا کی حمد و ثناء کی پھر فرمایا: خد ا شاداب و خوش رکھے اس بندے کو جس نے میری بات کو سنا اور محفوظ رکھا اور پھر اس بات کو اس شخص تک پھنچایا جس نے وہ بات نھیں سنی تھی کیونکہ بہت سے فقہ کے حامل فقیہ نھیں ھوتے اور بہت سے فقہ کے حامل اس شخص تک اسے پھنچاتے ھیں جو ان سے زیادہ فقیہ ھوتا ھے ،تین چیزوں سے مسلمان کا دل نھیں تھکتا ھے :

۱۔ خدا کے لئے خلوص عمل سے۔

۲۔ مسلمانوں کے ائمہ کی خیر خواھی سے۔

۳۔ اور اپنی جماعت کے ساتھ رھنے سے۔

اس لئے کہ ان کی دعوت انھیں گھیرے ھوئے ھے ۔

اور مسلمان آپس میںبھائی بھائی ھیں،ان کا خون ایک ھی ھے اور ان کے ذمہ چیزوں کی ان کا چھوٹا بھی پابندی کرتا ھے اور وہ اپنے مخالف کے لئے ایک ھیں۔ [83]اور صاحبانِ امر اور مسلمانوں کے ائمہ(ع) کی خیر خواھی یہ ھے کہ مسلمان ان کی مدد کرے، ان کی پشت پناھی کرے ،انھیں محکم و مستحکم کرے، ان کا دفاع کرنے کی کوشش کرے، انھیں خیر خواھانہ مشورہ دے ان کی حفاظت کرے ان کے سامنے مسلمانوں کی مشکلیںاور رنج و غم کو بیان کرے یہ اس کی محبت و لگاؤ کا مثبت پھلو ھے ۔

نمونہٴ عمل اور قیادت

ولاء کے مفردات میں سے اھل بیت(ع) کی تاسی کرنا بھی ھے۔

بیشک خد اوند عالم نے پھلے ابراھیم کو اور ان کے بعد رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو لوگوں کے لئے بہترین نمونہ عمل قرار دیا تھا اور لوگ ان دونوں کی اقتداء کرتے تھے اور خود کو ان کے لحاظ سے دیکھتے اور پرکھتے تھے۔ خداوند عالم کا ارشاد ھے :

< قَد کَانَتْ لَکُمْ اٴسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِی إبْراہِیمَ وَ الَّذِینَ مَعَہُ>[84]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next