اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



میرے اھل بیت(ع) کی مثال کشتیِ نوح کی سی ھے جو اس پر سوار ھو گیا اس نے نجات پائی اور جس نے اس سے روگردانی کی وہ ڈوب گیا۔[98]

نیز فرمایا:”اھل بیتي امان لاٴمتي من الإختلاف“۔

میرے اھل بیت (ع) میری امت کے لئے اختلاف سے امان میں رھنے کا باعث ھیں۔[99]

اس کے علاوہ اوربہت سی حدیثیں ھیں جن کی صریح اور واضح دلالت اس بات پر ھے کہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) مسلمانوں کو یہ وصیت فرماتے تھے کہ میرے بعد تم میرے اھل بیت(ع) سے رجوع کرنا اور اپنے دین کے دستور و معارف انھیں سے لینا، اسی طرح خداکے بیان کردہ حدود، اس کے نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی سنت اور حلال و حرام انھیں سے معلوم کرنا۔

فیروز آبادی Ù†Û’ اپنی گرانقدر کتاب”فضائل الخمسة من الصحاح الستة“ میں ان حدیثوں  میں سے Ú©Ú†Ú¾ حدیثیں بیان Ú©ÛŒ ھیں، بحث طویل Ú¾Ùˆ جانے Ú©Û’ خوف سے Ú¾Ù… ان سے چشم پوشی کرتے ھیں۔

بیشک اھل بیت(ع)ØŒ مرکز رسالت، ملائکہ Ú©ÛŒ جائے آمد Ùˆ رفت، وحی اترنے Ú©ÛŒ منزل ØŒ علم Ú©Û’ خزینہ دار ،تاریکی میں چراغ، تقوے Ú©ÛŒ نشانیاں، ھدایت Ú©Û’ امام، انبیاء Ú©Û’ وارث اور دنیا والوں  پر خدا Ú©ÛŒ حجت ھیں۔ زیارت جامعہ میں وارد ھوا Ú¾Û’ : وہ معروف خدا Ú©Û’ مرکز، حکمتِ خداکے معادن، کتاب خدا Ú©Û’ حامل ØŒ اس Ú©ÛŒ حجت، اس Ú©ÛŒ صراط اور اس کا نور Ùˆ برھان ھیں جیساکہ زیارت جامعہ میں وار دھواھے Û”

اس صورت میں جو بھی ان سے جدا ھوگا وہ لا محالہ بھٹک جائیگا،خواہ وہ ان سے آگے بڑھ جائے یا ان سے پیچھے رہ جائے کیونکہ خدا کی صراط ایک ھے متعدد نھیں ھے، پھر جو ان کے راستہ پر چلے گا وہ خدا کی طرف ھدایت پائے گا اور جو را ہ میں ان سے اختلاف کرے گا وہ اس منزل تک نھیں پھونچ پائیگا جس کو خدا چاہتا ھے، اس بات کا رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے کئی موقعوں پر اعلان فرمایا ھے ان میںسے ھم نے ایک حدیث ثقلین میں بیان کیا ھے۔ جب تک تم ان دونوں سے متمسک و وابستہ رھوگے اس وقت تک گمراہ نہ ھوگے۔

یہ کوئی اجتھادی مسئلہ نھیں ھے کہ جس میں بعض لوگ ھدایت پا جاتے ھیں اور بعض لوگ بھٹک جاتے ھیں ،ھدایت یافتہ کو دوھرا ثواب دیتا ھے اورخطا کرنے والے کو ایک ھی دیتا ھے جیسا کہ لوگ کہتے ھیں۔

نص کے ھوتے ھوئے اجتھاد کرنا صحیح نھیں ھے اور رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اس سلسلہ میں نص فرمائی ھے کہ میرے بعد جس چیز میں تمھارے درمیان اختلاف ھو اس میں تم میرے اھل بیت(ع) سے رجوع کرنا۔ زیارت جامعہ میں آیا ھے ۔

”فالراغب عنکم مارق و اللازم لکم لاحق ، و المقصّر في حقّکم زاھق، و الحقّ معکم و فیکم و منکم والیکم و اٴنتم معدنہ و فصل الخطاب عندکم، و آیات اللّٰہ لدیکم، و نورہ و برھانہ عندکم“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next