اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ان سے کھدیجئے کہ میں تم سے تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نھیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم میرے قرابتداروں سے محبت کرو۔

قرابتداروں سے مراد، بلا اختلاف رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے اھل بیت (ع) ھی ھیں۔

اس واجب محبت کی طرف زیارت جامعہ میں وارد نص بھی اشارہ کر رھی ھے :

”ولکم المودة الواجبة و الدرجات الرفیعة“

آپ کے لئے واجب محبت اور آپ کے لئے بلند درجات ھیں۔

طاعت اور محبت ھی ولاء کی روح یا اور اس کا جوھر ھیں، امام جعفر صادق(ع) سے دریافت کیا گیا :کیا محبت دین کا جزء ھے ؟امام (ع)نے فرمایا:کیا دین محبت کے علاوہ کچھ اور ھے ، اگر انسان پتھر سے بھی محبت کرے گا تو خدا اس کو اسی کے ساتھ محشور کرے گا۔

جیسا کہ ھم پھلے بھی بیان کر چکے ھیںکہ محبت کا تعلق مقولہٴ توحید سے ھے۔

پس جو شخص خدا سے محبت کرتا ھے وہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے بھی محبت کرتا ھے اور ان کے اھل بیت(ع) سے بھی محبت کرتا ھے اور جو رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور آپ کے اھل بیت(ع) سے محبت کرتا ھے وہ خدا سے بھی محبت کرتا ھے ۔

پھلے جملہ کے بارے میں رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے منقول ھے:

”اٴحبونی بحب اللّٰہ و احبوا اٴھل بیتی بحبی“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next