خالق ازلی کے وجود کی ضرورت



قارئین کرام !   ان تمام تفصیلات Ú©Û’ پیش نظر کیا مادہ Ú©Û’ لئے یہ ممکن Ú¾Û’ کہ وہ اتنی دقیق چیزوں Ú©Ùˆ پیدا کرے جن میں ایک چیونٹی بھی Ú¾Û’ جو اتنے دقیق حساب وکتاب سے رہتی Ú¾Û’ØŸ

پس ان تمام چیزوں کے پیش نظر حیوانات قابل توجہ ھیں چنانچہ قرآن مجید نے اس بارے میں پھلے ھی بیان کردیا ھے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ هوتا ھے:

< حَتَّی إِذَا اٴَتَوْا عَلَی وَادِی النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ یَااٴَیُّہَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاکِنَکُمْ لاَیَحْطِمَنَّکُمْ سُلَیْمَانُ وَجُنُودُہُ وَہُمْ لاَیَشْعُرُونَ >[17]

”یھاں تک کہ جب (ایک دن) چیونٹیوںکے میدان میں آنکلے توایک چیونٹی بولی اے چیونٹیو ! اپنے اپنے بلوں میں گھس جاؤ ایسا نہ هو کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمھیں روند ڈالے اور انھیں خبر بھی نہ هو۔“

اس کے صدیوں بعد کھیں علم نے ان حقائق اور معلومات کو ثابت کیا ھے۔

قارئین کرام !    مذکورہ حیوانات Ú©Û’ علاوہ اور بھی بہت سی مختلف قسم Ú©Û’ حیوانات اور جانور هوتے ھیں،مثلاً یھی مرغ جس سے Ú¾Ù… زیادہ سروکار رکھتے ھیں ان Ú©ÛŒ آواز بھی مختلف هوتی Ú¾Û’ چنانچہ جب مرغی چھوٹے بچوں Ú©Ùˆ دانے ملنے Ú©ÛŒ بعد آواز لگاتی Ú¾Û’ تو اس Ú©ÛŒ آواز اور هوتی Ú¾Û’ اسی طرح جب ان Ú©Ùˆ اپنے گھر Ú©ÛŒ طرف بلاتی Ú¾Û’ تو اس Ú©ÛŒ آواز Ú©Ú†Ú¾ اور هوتی Ú¾Û’Û”

 Ø§Ø³ÛŒ طرح شہد Ú©ÛŒ Ù…Ú©Ú¾ÛŒ جب کھیں پھولوں والی زمین میں جاتی Ú¾Û’ تو اپنے ایک خاص انداز میں گھومتی Ú¾Û’ جیسے انگریزی میں "8"کا هوتا Ú¾Û’ اور پھول میں شہد هوتا Ú¾Û’ تو اس Ú©Ùˆ حاصل کرلیتی Ú¾Û’Û”

چنانچہ ایک ماھر دانشور جس نے چیونٹی کے متعلق تحقیق کی ھے وہ کہتا ھے کہ میں نے ایک چیونٹی کو اپنے بل سے دور دیکھا جس نے اپنے ڈنک سے ایک مکھی کاشکار کیا اور اس کو تھوڑی دیر کے لئے وھیں پر ڈال دیا تقریباً بیس منٹ بعد جب اس کومکھی کے مرنے کا یقین هوگیا تو اس کو اٹھاکر اپنے بل کی طرف چلنا شروع کیا ، لیکن جب اس میں لے جانے کی طاقت نہ رھی تو اس نے تنھا جاکراپنے ساتھیوں کو باخبر کیا تو ان چیونٹیوں کا ایک گروہ اس کے ساتھ نکلا یھاں تک کہ سب نے مل کر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے اور پھر سبھوں نے اس کے مختلف اجزاء کو اٹھایا،اور اپنے بل میں لے گئیں، اب یھاں سوال یہ پیدا هوتا ھے کہ جب وہ پھلی چیونٹی ،تنھا بغیر کچھ لئے اپنے بل میں گئی تو اس کے ساتھ کوئی ایسی چیز نہ تھی جس کو دیکھ کر دوسری چیونٹیوں کو اس شکار کے بارے میںمعلوم هوتا تو پھر اس چیونٹی نے دوسری چیونٹیوں کو کس زبان میں باخبر کیا کہ میںنے ایک بہترین شکار کیا ھے آؤ مدد کرو تاکہ اس کو اپنے بل میں لے آئیں۔(پس معلوم هوا کہ ان کی بھی ایک خاص زبان ھے جس سے وہ سمجھتی اور سمجھاتی ھیں)۔

اسی طرح آپ ھاتھی کی خلقت پر غور کریں تو اس میں بھی عجیب وغریب قدرت کے آثار ملاحظہ کریں گے مثلاًھاتھیوں کا جھنڈ جب ایک ساتھ چلتا ھے تو ان کے درمیان سے مسلسل ھمھمہ کی آواز آتی رہتی ھے لیکن جب یھی ھاتھی اپنے گروہ سے جدا هوکر الگ الگ چلتے ھیں توان کی وہ آواز ختم هوجاتی ھے، آخر ایسا کیوں ھے؟!۔

اسی طرح جناب کوے کی آواز کس قدر مختلف اور بامفهوم هوتی ھے چنانچہ وہ خطرہ کے وقت رونے جیسی آواز نکالتا ھے تاکہ اس کے دوسرے ساتھی خطر ہ سے مطلع هوجائیں ، اور یھی کوا جب کوئی خوشی کامقام دیکھتا ھے تو ایسی آواز نکالتا ھے جو قہقہہ اور ہنسی سے مشابہت رکھتی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 next