خالق ازلی کے وجود کی ضرورت



          Û±Û” کوئی چیز بذات خود اپنے لئے موٴثر هو۔

          ۲۔اس میںکوئی اندرونی Ø´Û’ موٴثر هو۔

          Û³Û” کوئی بیرونی Ø´Û’ اس میں موٴثر هو۔

پھلی صورت ناممکن او رمحال ھے کیونکہ موٴثر کا اثر سے پھلے هونا ضروری ھے کیونکہ کسی چیز کا اپنے نفس پر مقدم هونا عقلی لحاظ سے ممنوع ھے۔

دوسری صورت بھی محال ھے کیونکہ کسی چیز کا موٴثر هونا اس کے ھر جز میں موٴثر هونا چاہئے اور اگر اس کا کوئی جز موٴثر هو تو پھر خود اپنے نفس میں موٴثر هونا لازم آتا ھے او راپنے اثر میں بھی موٴثر کا هونا لازم آتا ھے اور یہ دونوں محال ھیں پھلی صورت اس لئے محال ھے کہ ”تقدم الشی علی نفسہ“ (کسی چیز کا اپنے اوپر مقدم هونا) لازم آتا ھے اور دوسری صورت اس لئے محال ھے کہ ”دور“ لازم آتا ھے اور دور بھی محال وباطل ھے۔

اور جب پھلی دوصورت باطل ھیں تو پھر تیسری صورت صحیح ھے یعنی ھر چیز میں کسی بیرونی شے کا موٴثر هونا، او راگر وہ بیرونی شے ممکنات میں سے ھے ،تو وہ اپنی ذات کے لئے ممکن نھیں بن سکتی ،کیونکہ اگر ایسا هو(یعنی اپنی ذات کے لئے ممکن هو) تو پھر وہ شی اس میں داخل ھے، بلکہ اس چیز کا بیرونی هونا ضروری ھے اور یھی ھماری بات کو ثابت کردتیا ھے۔

مذکورہ دلیل کا خلاصہ :

”بے شک اس کائنات کا پیدا کرنے والا کوئی نہ کوئی ھے کیونکہ کسی چیز کا خود بخود عدم سے وجود میں آنا ممکن نھیں ھے تو پھر اس پیدا کرنے والے کا وجود بھی ضروری ھے کیونکہ یہ بات بھی مسلم ھے کہ کسی امر عدمی کے ذریعہ کوئی چیز وجود میں نھیں آسکتی، تو پھر یہ پیدا کرنے والا یا تو واجب الوجود ھے یا واجب الوجود نھیں ھے۔

اور اگر واجب الوجود هو تو ھمارا مقصد ثابت هوجاتا ھے (کہ یھی واجب الوجود ذات خدا ھے)

اور اگر واجب الوجود نھیں ھے تو اس کے لئے ایک موٴثر کی ضرورت ھے جو اس کو وجود عطا کرے اور اگر یہ موٴثر اور سبب واجب الوجود هو تو بھی ھمارا مقصود ثابت ھے اور اگر واجب الوجود نہ هو پھر اس کے لئے بھی ایک موٴثر کی ضرورت ھے ، اسی طرح ھم آگے بڑھتے رھیں گے یھاں تک کہ وجود خالق اور واجب الوجود جو اس کائنات کا خالق ھے اس تک پهونچ جائیں ورنہ تو درج ذیل دو چیزوں میں سے ایک چیز لازم آئے گی (جو محال ھے):

          Û±Û” ”تسلسل“  تسلسل Ú©Û’ معنی یہ Ú¾Û’Úº کہ ھر موجود اپنے موجد (بنانے والے) پر موقوف هو او رپھر یہ موجود دوسرے مو جود پر موقوف هوگا او رپھر وہ دوسرے پر ØŒ اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رھے اور عقلِ انسانی Ù†Û’ اس بات Ú©Ùˆ ثابت کیا Ú¾Û’ کہ جس سلسلہ Ú©ÛŒ کوئی انتھا نہ هو وہ باطل Ú¾Û’ کیونکہ انسان اس سے کسی نتیجہ پرنھیں پہنچ سکتا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 next