سقيفه كے حقائق



اس كے علاوہ يہ كہ آيت ميں كھا گيا ھے "واللہ يعصمك من الناس" يعني خدا آپ (ص) كو لوگوں كے شر سے محفوظ ركھے گا اور اس سے مراد بھي وھي ھے جو بيان كيا جاچكا ھے كہ خدا رسول (ص) كو لوگوں كي علني مخالفت سے محفوظ ركھے گا اور آيت ميں يہ نھيں كھا گيا "واللہ يعصمہ من الناس" كہ خدا اسے (يعني حضرت علي عليہ السلام كو) لوگوں كے شر سے محفوظ ركھے گا كہ ھم اس آيت كو حضرت علي عليہ السلام كي ظاھري خلافت كے لئے وعدہ الھي قرار ديديں۔

6۔ غدير خم كے بعد اھل بيت (ع) كے خلاف سازشيں

غدير كے واقعہ نے مسلمانوں اور اسلامي معاشرہ كے لئے واضح طور پر ان كے آئندہ كا وظيفہ بيان كرديا تھا، جو لوگ خدا اور رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے مطيع و فرمانبردار تھے انھوں نے اسے دل و جان سے قبول كرليا اور جو لوگ اندروني طور پر اس كے مخالف تھے مگر اس وقت اس كا اظھار كرنے كي قوت نہ ركھتے تھے انھوں نے بھي ظاھري طور پر اسے قبول كرليا اور حضرت علي (ع) كو ان كي جانشيني پر مبارك باد پيش كي اور اس كي واضح مثال ابوبكر اور عمر كا وہ معروف جملہ ھے "بخٍ بخٍ لك يا بن أبي طالب" ۔ 103

جو لوگ حضرت كي جانشيني اور خلافت كے مخالف تھے اور حكومت حاصل كرنا چاھتے تھے اگر چہ ظاھري طور پر اسے قبول كرچكے تھے مگر باطني طور پر بھت سخت پريشان اور فكر مند تھے اور ھر ممكن كوشش كر رھے تھے كہ كسي بھي طرح حضرت علي (ع) كو راستے سے ھٹا كر خود حكومت پر قابض ھوجائيں اور اس بات پر بھت سے شواھد موجود ھيں جن ميں سے بعض كي طرف ھم اشارہ كر رھے ھيں۔

اول: عام شواھد

پيغمبر اسلام (ص) واقعہ غدير كے بعد اكثر حضرت علي (ع) كي جانشيني اور آپ كے فضائل كا تذكرہ كرتے رھتے تھے اور ھميشہ اھل بيت (ع) كے سلسلے ميں وصيت فرماتے تھے اور مسلسل لوگوں كو اپنے چلے جانے كے بعد خطرات سے آگاہ كر كے اتمام حجت كررھے تھے اور اس كي روشن مثال وہ حديث ھے جو اكثر شيعہ اور سني احاديث كي كتابوں ميں نقل ھوئي ھيں كہ پيغمبر اسلام (ص) نے اپني زندگي كے آخري لمحات ميں ارشاد فرمايا: (أقبلت الفتن كقطع الليل المظلم) 104 يعني فتنے پے درپے اور مسلسل تاريك راتوں كي طرح آئيں گے اكثر روايات كے الفاظ يھي ھيں كہ پيغمبر اسلام (ص) اس جملے كي تكرار اس رات زيادہ كر رھے تھے كہ جب آپ اھل بقيع كے لئے استغفار كرنے گئے ھوئے تھے آخر اسلامي معاشرے ميں ايسا كونسا حادثہ رونما ھوا تھا اور كس قسم كے حالات پيش آنے والے تھے جو اس قدر دلسوز كلمات پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كي زبان سے جاري ھوئے تھے اور وہ بھي زندگي كے آخري دنوں ميں اور ان تمام تر زحمتوں اور مشقتوں كے بعد جو خداوند متعال كے قوانين كے مطابق اسلامي معاشرے كي تشكيل كے سلسلے ميں آپ (ص) نے برداشت كيں، پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كي زبان سے يہ جملے سننے كے بعد ايك با ايمان مسلمان كا دل غم و اندوہ سے پر ھوجاتا ھے اور وہ آہ سرد كھينچتا ھے آخر ايسا كيوں نہ ھوا كہ پيغمبر اسلام (ص) انتھك محنت كے بعد كم از كم اطمينان اور آرام و سكون كے ساتھ اس امت سے رخصت ھوكر اپنے پروردگار عالم كي طرف رحلت كر جاتے۔

پيغمبر اسلام (ص) كے اس قسم كے بيانات در حقيقت ان سازشوں كي طرف اشارہ تھے كہ جو بعض لوگ مخفي طور پر اسلام كو اس كے اصل محور سے ھٹانے كے سلسلے ميں كوشاں تھے گويا آپ آئندہ اٹھنے والے فتنوں كي پيشين گوئي كر رھے تھے، اب سوال يہ پيدا ھوتا ھے كہ وہ فتنہ گر كون تھے اور ان كے مقاصد كيا تھے؟ يھاں ھماري يھي كوشش ھوگي كہ تاريخي حوالوں كے ذريعہ ان فتنہ گروں كي نشاندھي كرديں۔

دوم: بني اميہ اور ان كے ھم خيال افراد كي سازشيں

بني اميہ ھميشہ اپنے آپ كو حكومت كا زيادہ حقدار سمجھتے تھے اور ھميشہ اس سلسلے ميں بني ھاشم سے نزاع كرتے رھتے تھے اسي وجہ سے اعلان بعثت كے بعد شدت سے آپ (ص) كي مخالفت كر رھے تھے يھاں تك پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے خلاف سازشيں كر كے لوگوں كو آپ (ص) كے خلاف جنگ كے لئے آمادہ كيا ليكن اس كا نتيجہ ذلت و خواري كے ساتھ شكست اور مجبور ھوكر اسلام قبول كرنے كے علاوہ اور كچھ نہ ھوا مگر حكومت كا نشہ ان كے اندر پھر بھي اپني جگہ باقي رھا۔

يہ لوگ اچھي طرح جانتے تھے كہ جب تك پيغمبر اسلام (ص) زندہ ھيں ان كي تمنائيں اور آرزوئيں پوري نھيں ھوسكتيں لھٰذا وہ لوگ پيغمبر اسلام (ص) كے انتقال كے منتظر تھے ليكن كيوں كہ يہ لوگ مسلمانوں كے درميان كوئي حيثيت نہ ركھتے تھے لھٰذا يہ جانتے تھے كہ پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كي وفات كے فوراً بعد حكومت كو ھاتھ ميں نھيں ليا جاسكتا ايسے ميں ضرورت تھي كي وہ حكومت كو حاصل كرنے كے لئے ايك طويل پلان ترتيب ديں اور تاريخ اس بات كي گواہ ھے كہ يہ كام انھوں نے كيا يہ بات صرف ايك دعويٰ نھيں بلكہ بھت سے شواھد اس بات پر دلالت كرتے ھيں جن كي تفصيل كچھ اس طرح ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next