سقيفه كے حقائق



اس واقعہ كو ذكر كرنے كا مقصد يہ تھا كہ تاريخ كي كتابوں نے دقيق طور پر اس بات كا ذكر نھيں كيا كہ يہ واقعہ كس دن پيش آيا اور معمولاً اسے سقيفہ كے بعد ذكر كيا ھے، اب اگر يہ تمام واقعات منگل كے دن ھوئے ھيں اور حضرت علي عليہ السلام مسجد سے باھر آنے كے بعد سيدھے پيغمبر (ص) كي قبر پر گئے ھيں تو اس كا نتيجہ يہ نكلتا ھے كہ پيغمبر (ص) يقيني طور پر منگل سے پھلے دفن ھوچكے تھے، تو اب شيخ مفيد كے بقول يا تو آپ (ص) اسي روز يعني پير كے دن دفن ھوئے يا پھر جناب عائشہ كي روايت كے بقول آپ منگل كے دن دفن ھوئے البتہ يعقوبي 251 كے كھنے كے مطابق آپ كي وفات (نومبر يا دسمبر) ميں ھوئي اور اس زمانے ميں دن چھوٹے ھوتے ھيں اور پيغمبر (ص) كي وفات وسط روز ميں ھوئي ھے تو منگل كي شب دفن ھونے والا قول زيادہ قوي محسوس ھوتا ھے بھر حال دونوں اقوال ميں كوئي خاص فرق نھيں ھے۔

پھلے اعتراض كے جواب ميں اس وضاحت كے بعد اس اعتراض كا جواب بھي روشن ھوجاتا ھے كہ "جناب علي عليہ السلام جناب فاطمہ (ع) كے گھر ميں گوشہ نشين تھے" اس لئے كہ ھم نے يہ ثابت كرديا كہ حضرت علي عليہ السلام تجھيز و تكفين كے بعد جناب فاطمہ (ع) كے گھر گوشہ نشين ھوئے تھے اور آپ نے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے غسل و كفن ميں كسي بھي قسم كي تاخير اور كوتاھي نھيں كي تھي اور اس سلسلے ميں ھم نے بھت سے شواھد آپ كے سامنے پيش كردئے۔

اب ھم اعتراض كرنے والوں سے سوال كرتے ھيں كہ آپ كے پاس كيا دليل ھے كہ حضرت علي عليہ السلام پيغمبر (ص) كے غسل و كفن اور دفن سے پھلے ھي جناب فاطمہ (ع) كے گھر ميں گوشہ نشين ھوگئے تھے، اب چاھے وہ كسي بھي وجہ سے ھو، چاھے ابوبكر كي بيعت پر اعتراض كے سلسلے ميں يا بعض روايات 252 كے مطابق قرآن كي جمع آوري كے سلسلے ميں تو پھر ايسے ميں پيغمبر (ص) كو كس نے غسل ديا؟!

جو چيز مسلم و ثابت ھے وہ يہ ھے كہ پيغمبر اسلام (ص) كو حضرت علي عليہ السلام نے غسل و كفن ديا اور دفن كيا اب اگر پيغمبر (ص) كے غسل سے پھلے ھي آپ ابوبكر كي بيعت پر اعتراض كي وجہ سے جناب فاطمہ (ع) كے گھر گوشہ نشين تھے تو مشھور يہ ھے كہ جناب فاطمہ (ع) كي وفات تك آپ نے ابوبكر كي بيعت نھيں كي تو ذرا سوچئے كہ اس وقت تك پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے جنازہ پر كيا گذري ھوگى؟ كيا اس وقت تك غسل و كفن اور دفن انجام نہ پايا تھا اور اگر يہ سب كام ھوچكا تھا تو پھر اسے كس نے انجام ديا تھا؟

پانچواں اعتراض؛ ابو مخنف نے بعض افراد كے نام ذكر كئے ھيں جو دوسر ے راويوں نے بيان نھيں كئے ھيں

ابو مخنف نے اپني روايات ميں بعض ايسے افراد كے نام ذكر كئے ھيں جن كا نام دوسرے راويوں نے ذكر نہيں كيا جيسا كہ انہوں نے ان دو آدميوں ميں سے جنہوں نے راستے ميں ابوبكر اور عمر سے ملاقات كي ايك كا نام عاصم بن عدى بتايا ھے جب كہ صحيح يہ ھے كہ ان ميں سے ايك كا نام "معن بن عدى" تھا (نہ عاصم بن عدى) 253

جواب۔ جيسا كہ ابو مخنف نے اپني روايت اور عمر نے اپنے خطبہ ميں بھي اس بات كي طرف اشارہ كيا ھے كہ جب ابوبكر، عمر اور ابوعبيدہ جراح سقيفہ جارھے تھے تو دو آدميوں سے ان كي ملاقات ھوئي جنہوں نے ان حضرات كو سقيفہ ميں جانے سے روكا مگر ابوبكر، عمر اور ابوعبيدہ ان دونوں كي باتوں كي پروا كئے بغير سقيفہ روانہ ھوگئے۔

اب وہ دو آدمي كون تھے؟ عمر Ù†Û’ اپنے خطبہ 254 ميں ان دونوں كا نام ذكر نہيں كيا بلكہ فقط اتنا كہا Ú¾Û’ كہ راستے ميں دو نيك Ùˆ صالح افراد سے ملاقات ھوئي جب كہ ابو مخنف كي روايت ميں ان دو افراد ÙƒÛ’ نام ذكر كئے گئے Ú¾ÙŠÚº كہ ان ميں سے ايك "عويم بن ساعدہ" اور دوسرا شخص "عاصم بن عدى" تھا۔ مآخذ Ùˆ منابع ميں تحقيق اور جستجو ÙƒÛ’ بعد يہ پتہ چلا كہ ان دو آدميوں ميں سے ايك شخص يقيني طور پر "عويم بن ساعدہ" تھا جب كہ دوسرے شخص كو معمولاً "معن بن عدى" كھا گيا Ú¾Û’ اور فقط ابو مخنف Ù†Û’ اس كا نام "عاصم بن عدى" بتايا Ú¾Û’ لھٰذا اس اعتبار سے ابو مخنف كي روايت باقي راويوں كي روايت سے تعارض ركھتي Ú¾Û’ØŒ اور كيونكہ اكثر تاريخ اور احاديث كي كتابوں Ù†Û’ اس كا نام "معن بن عدى" بتايا Ú¾Û’ اس لئے يہ قول ترجيح ركھتا Ú¾Û’ لھٰذا يہ اعتراض اس اعتبار سے بجا Ú¾Û’ ليكن بعض روايات ميں يہ بات ذكر Ú¾Û’ كہ سقيفہ ميں انصار ÙƒÛ’ اجتماع كي خبر جس شخص Ù†Û’ ابوبكر اور عمر كو دي وہ معن بن عدى تھا 255 Ø¬Ø³ كا مطلب يہ Ú¾Û’ كہ وہ شخص پہلے Ú¾ÙŠ سے ابوبكر اور عمر سے مل كر انہيں سقيفہ ÙƒÛ’ اجتماع سے آگاہ كر چكا تھا، لھٰذا يہ كس طرح ممكن Ú¾Û’ كہ وہ شخص ان سے دوبارہ ملا Ú¾Ùˆ اور انہيں وھاں جانے سے روكا ھو؟!

اس بيان كے پيش نظر ابو مخنف كے كلام كو قابل قبول تصور كيا جاسكتا ھے كہ وہ دو آدمي ايك عويم بن ساعدہ اور دوسرا عاصم بن عدى تھا نہ معن بن عدى اس لئے كہ معن بن عدى پہلے ھي ان كے پاس آچكا تھا (واللہ العالم!)

چھٹا اعتراض؛ سقيفہ ميں ابوبكر كي تقرير كے تنہا راوي ابو مخنف ھيں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next