سقيفه كے حقائق



"سقيفہ" لغت ميں چھت دار چبوترہ كو كہتے ھيں يہ مدينہ كے ايك گوشہ ميں ايك امكان تھا جس كي بڑي چھت تھي اور يہ مكان بنو ساعدہ بن كعب خزرجي كا تھا اسي وجہ سے سقيفہ بني ساعدہ كے نام سے مشھور تھا۔ انصار اس مكان ميں جو ايك مجلس مشاورت كي حيثيت ركھتا تھا اپنے فيصلوں كے لئے جمع ھوئے تھے 1

پيغمبر اسلام (ص) كي رحلت كے بعد انصار كا ايك گروہ جس ميں اوس و خزرج 2 دونوں ھي شامل تھے يہاں جمع ھوئے تاكہ پيغمبر اسلام (ص) كي خلافت كے سلسلے ميں كوئي چارہ جوئي كريں 3 ۔

انصار كيوں اور كس مقصد كے تحت وھاں جمع ھوئے؟ كيا تقريريں ھوئيں اور ان كا نتيجہ كيا نكلا؟ يہ تمام موضوعات ايسے ھيں جن كے بارے ميں اس كتاب ميں تفصيلي بحث كي گئي ھے۔

قابل غور بات يہ Ú¾Û’ كہ يہ واقعہ ايك اچھي خاصي اھميت كا حامل تھا اور Ú¾Û’ اور بہت سے مورخين كي توجہ كا مركز بنا رھا اس ÙƒÛ’ باوجود محدثين Ù†Û’ اس اھم واقعہ ÙƒÛ’ فقط چند پہلوؤں ÙƒÛ’ بيان پر Ú¾ÙŠ اكتفا كي Ú¾Û’ ليكن ابو مخنف ان راويوں ميں سے ايك Ú¾ÙŠÚº جنہوں Ù†Û’ اس واقعہ كي باريكيوں كو تفصيل سے بيان كيا بلكہ سقيفہ ÙƒÛ’ موضوع پر ايك پوري كتاب بھي لكھى 3 ليكن ھمارے پاس اس كتاب كا فقط وہ حصہ موجود Ú¾Û’ جو تاريخ طبري ميں نقل ھوا Ú¾Û’Û”

اس كتاب ميں ھماري كوشش ھے كہ ابو مخنف (جو تاريخ اسلام كے ايك عظيم اور باريك بين محدث ھيں) كے تعارف كے ساتھ ساتھ واقعۂ سقيفہ كے بارے ميں ان كي اھم روايت پر محققانہ اور منصفانہ نظر كي جائے نيز معتبر تاريخي كتابوں سے متن روايت كو پيش كريں اور حاشيہ پر مآخذ و منابع كا ذكر كرتے ھوئے دوران بحث ھر قسم كي جانبداري اور بے بنياد باتوں سے پرھيز كريں۔

مصنف نے اپني كم علمي كے باوجود بے حد كوشش كي ھے كہ واقعہ سقيفہ كے بارے ميں زيادہ سے زيادہ معتبر كتابوں كا سہارا ليا جائے، اور ھر مسئلہ ميں طرفين كے نظريہ اور تنقيد كو بيان كرتے ھوئے ايك خاص نظر پيش كي جاتي۔

اميد ھے كہ اس كتاب كے اسلوب تحرير سے تاريخ ميں ايك نئے باب كا اضافہ ھوگا، جسے "اجتہادي تاريخ" كے نام سے ياد كيا جاسكتا ھے۔

آخر ميں خدا كے شكر كے بعد تمام ان افراد كي قدر داني كو ضروري سمجھتا ھوں جنہوں نے ميري تعليم و تربيت ميں مؤثر كردار ادا كيا بالخصوص اپنے محترم والدين، بھائى، اساتذہ نيز جناب ڈاكٹر صادق آئينہ وند اور حجة الاسلام والمسلمين رسول جعفريان كا شكر گزار ھوں جنہوں نے اس كتاب كي تخليق ميں ميري رھنمائي فرمائي۔

جليل تارى۔ 1423 ھجرى


1. صاحب حسن اللغات كے مطابق سقيفہ ايك ايسا خفيہ مكان تھا جہاں عرب باطل مشوروں اور بے ھودہ باتوں كے لئے جمع ھوتے تھے (مترجم)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next