سقيفه كے حقائق



2. مدينہ كے دو بڑے قبيلوں كے نام ھيں۔ (مترجم)

3. رجال نجاشى: ص302

پہلا حصہ: تمہيدات

ابو مخنف كا تعارف

كيونكہ ھم سقيفہ سے متعلق ابو مخنف كي روايت كے بارے ميں گفتگو كريں گے لھٰذا ضروري ھے كہ سب سے پہلے ان سوالات كا مختصر جواب دے ديا جائے جن كا قارئين كے ذہن ميں ابھرنے كا امكان ھے، مثال كے طور پر ابو مخنف كون تھے؟ كس دور ميں تھے؟ شيعہ اور سني علماء ان كے بارے ميں كيا نظريہ ركھتے ھيں ان كا مذہب كيا تھا؟ كتاب كا يہ حصہ انہيں سوالات كے جوابات پر مشتمل ھے۔

ابو مخنف كون تھے؟

ابو مخنف كا نام، لوط بن يحيٰ بن سعيد بن مخنف 5 بن سُليم ازدي 6 ھے ان كا اصلي وطن كوفہ ھے اور ان كا شمار دوسري صدي ھجري كے عظيم محدثين اور مورخين ميں ھوتا ھے۔ انہوں نے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كي رحلت كے بعد سے اموي حكومت كے آخري دور تك كے اھم حالات و واقعات پر كتابيں لكھيں، جيسے كتاب المغازى، كتاب السقيفہ، كتاب الردہ، كتاب فتوح الاسلام، كتاب فتوح العراق، كتاب فتوح خراسان، كتاب الشوريٰ، كتاب قتل عثمان، كتاب الجمل، كتاب صفين، كتاب مقتل أمير المؤمنين كتاب مقتل الحسن (عليہ السلام) كتاب مقتل الحسين (عليہ السلام) و ۔ ۔ ۔

جو مجموعي طور پر اٹھائيس كتابيں ھيں اور ان كي تفصيل علم رجال كي كتابوں ميں موجود ھے 7۔ ليكن ان ميں سے اكثر كتابيں ھماري دسترس ميں نھيں ھيں البتہ ان كتابوں كے كچھ مطالب ان كے بعد لكھي جانے والي كتابوں ميں روايت ابي مخنف كے عنوان سے موجود ھيں مثلاً تاريخ طبرى 8 ميں ابو مخنف سے مجموعي طور پر پانچ سو سے زيادہ روايتيں موضوعات پر نقل ھوئي ھيں اور ان نقل شدہ روايات ميں سے اكثر كا تعلق كہ جو تقريباً ايك سو چھبيس روايتيں ھيں حضرت علي عليہ السلام كے دوران حكومت كے حالات و واقعات سے ھے۔ ايك سو اٹھارہ روايتيں واقعۂ كربلا اور ايك سو چوبيس روايتيں حضرت مختار كے قيام كے بارے ميں ھيں۔

صدر اسلام ميں رونما ھونے والے واقعات كے بارے ميں ابو مخنف كي روايات اس قدر دقيق، مفصّل اور مكمل جزئيات كے ساتھ ھيں جو ھر قسم كے تعصب سے دور ھونے كے علاوہ ھر واقعہ كے پہلوؤں كي طرف قارئين كي رھنمائي كرتي ھيں يہاں تك كہ اس كے بعد لكھي جانے والي شيعہ اور سني تاريخي كتابوں نے ان كي روايات سے كافي استفادہ كيا ھے اور روايت كے ذكر كے ساتھ ساتھ اس پر مكمل اعتماد كا اظہار بھي كيا ھے۔

ابو مخنف كا دور



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next