سقيفه كے حقائق



طبري نے ايك مقام پر نقل كيا ھے كہ پيغمبر (ص) نے فرمايا كہ حضرت علي (ع) كے پاس كسي كو بھيج كر انھيں بلاؤ ايسے ميں جناب عائشہ نے كہا: ابوبكر كو بلا لاؤ اور حفصہ نے كہا كہ عمر كو، جب ابوبكر اور عمر پيغمبر (ص) كے پاس آئے تو پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے پاس آئے تو پيغمبر (ص) نے فرمايا كہ يھاں سے چلے جاؤ اس لئے كہ اگر تمھاري ضرورت ھوتي تو تمھيں بلايا ھوتا يہ سن كر وہ دونوں چلے گئے 135

يہ روايت ھماري اس بات كي تصديق كرتي ھے كہ يہ حضرات محض يہ دكھانے كے لئے كہ وہ پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے قريب ترين افراد ميں سے ھيں جلد بازي كرتے ھوئے آنحضرت (ص) كے پاس پھونچے كہ شايد جو بات وہ حضرت علي (ع) سے كھنا چاھتے ھيں وہ ھميں بتاديں اگر چہ بعض روايات ميں حضرت علي عليہ السلام كا نام ذكر نھيں بلكہ اس قسم كي عبارت موجود ھے، ميرے حبيب يا ميرے دوست كو بلاؤ 136 ليكن تمام روايات اس بات پر متفق ھيں كہ پيغمبر (ص) نے ان افراد كو واپس كرديا حتيٰ كہ آپ نے ان سے منہ تك پھير ليا اگر پيغمبر (ص) نے حضرت علي عليہ السلام كا نام ليا تھا اور كوئي دوسرا لفظ استعمال كيا بھي تھا تب بھي يہ بات تو واضح ھے كہ پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے ان دونوں كو نھيں بلايا تھا، بھر حال ھر كام ميں خود بخود پھل كرنا حتيٰ كہ پيغمبر (ص) كے گھر پھونچنے ميں بھي پھل كرنا اس چيز كي نشاندھي كرتا ھے كہ وہ پيغمبر (ص) كے گھر ميں بھي حضرت علي عليہ السلام كو راستے سے ھٹا كر حكومت اور ولايت كے حصول كے لئے كوشاں تھے۔

5۔ عمر اور ان كے ھم فكر افراد كا پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كو نوشتہ لكھنے سے روكنا بھي خود حضرت علي عليہ السلام كو راستے سے ھٹا كر حكومت حاصل كرنے كي كوششوں كا ايك حصہ ھے اور اس بات ميں شك و شبہ كي گنجائش نھيں كہ عمر نے اس بات كا اندازہ لگا ليا تھا كہ پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم حضرت علي عليہ السلام كي خلافت كے سلسلے ميں كچھ لكھنا چاھتے ھيں لھٰذا انھوں نے بھرپور كوشش كي كہ يہ نوشتہ نہ لكھا جائے چاھے اس سلسلے ميں پيغمبر (ص) پر ھذيان ھي كي تھمت لگاني پڑے۔ !!

پيغمبر اسلام (ص) كے نوشتہ لكھنے كے سلسلے ميں تاريخ اور احاديث كي كتابوں ميں بے انتھا روايات موجود ھيں جو سب كي سب اس نكتہ كي طرف اشارہ كرتي ھيں كہ پيغمبر اسلام (ص) كي طرف ھذيان كي تھمت لگائي گئي اب ان روايات ميں سے بعض نے صريحي طور پر عمر كا نام ليا ھے 137 اور بعض نے كسي خاص شخص كا نام ذكر نھيں كيا ھے ۔ 138

مجموعي طور پر ان تمام روايات ميں عمر كے علاوہ كسي دوسرے شخص كا نام نھيں آيا ھے جو اس بات كو يقيني بناتي ھے كہ ھذيان كي تھمت لگانے والے شخص عمر ھي تھے ليكن كيوں كہ اھل سنت كے بعض راوي عمر كا نام لينا نھيں چاھتے تھے اس لئے كوئي نام ذكر نھيں كيا۔

بعض علماء اھل سنت نے عمر كي طرف سے رسول خدا (ص) پر ھذيان كي تھمت لگائے جانے كي قباحت كو كم كرنے كے لئے اس كي مختلف تاويليں بھي كي ھيں، مثال كے طور پر يہ كہ عمر كا مطلب يہ تھا آپ (ص) پر بيماري كا غلبہ ھوگيا ھے 139 ليكن لغت كے اعتبار سے يہ تاويل كسي خاص اھميت كي حامل نھيں ھے جيسا كہ صاحب السان العرب نے ابن اثير كا قول نقل كيا ھے كہ عمر كا يہ جملہ سواليہ صورت ميں ھونا چاھيے أھَجَرَ تاكہ اس كو اس معني ميں ليا جائے "تغير كلامہ واختلط لأجل مابہ المرض" ان كے كلام ميں تبديلي آگئي ھے اور وہ بيماري كي شدت كي وجہ سے كچھ كا كچھ كہہ رھے ھيں ليكن اگر يہ جملہ سواليہ نہ ھو بلكہ خبريہ ھو (جيسا كہ اكثر روايات ميں ھے) تو يا تو يہ گالي ھے يا پھر ھذيان كے معني ميں ھے پھر وہ كھتے ھيں كہ كيوں كہ يہ بات كھنے والے شخص عمر ھيں لھٰذا ان سے اس قسم كي اميد نھيں ھے۔اگر بالفرض اس تاويل كو قبول كر بھي ليا جائے كہ ھذيان كے معني يہ تھے كہ پيغمبر (ص) بيماري كي شدت كي وجہ سے نہ جانے كيا كيا كہہ رھے رھيں گويا اس حالت ميں پيغمبر (ص) كے كلام كا كوئي اعتبار نھيں ھے تو كيا پيغمبر اسلام (ص) كي طرف اس قسم كے كلام كي نسبت دينا پھلے كلام كے مقابلے ميں كچھ كم قباحت ركھتا ھے؟ جس كے بارے ميں قرآن فرما رھا ھو، "وما ينطق عن الھويٰ ان ھو الّا وحي يوحى" 140 كہ وہ وحي كے بغير بات نھيں كرتے، بھر حال عمر كے كلام كا مطلب كچھ بھي ھو سب سے اھم بات يہ ھے كہ پيغمبر (ص) عمر كے اس جملے كو سننے كے بعد سخت ناراض ھوئے جيسا كہ اھل سنت كي بعض روايات ميں يہ ملتا ھے كہ پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم يہ جملہ سننے كے بعد غم و اندوہ ميں ڈوب گئے تھے 141 اور بعض نے يھاں تك كھا ھے كہ پيغمبر (ص) يہ جملے سننے كے بعد اس قدر غصہ ھوئے كہ انھيں اپنے پاس سے اٹھا ديا 142، اس كے بعد جو دوسرے افراد آپ كے پاس موجود تھے كہنے لگے كہ كيا قلم و دوات لائيں؟ پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا كہ كيا اب سب كچھ كہنے كے بعد، نھيں اب اس كي ضرورت نھيں ليكن ھاں تم لوگوں كو اپنے اھل بيت عليھم السلام كے ساتھ خير و خوبي كے ساتھ پيش آنے كي وصيت كرتا ھوں 143 يھاں واضح ھے كہ آخر پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے عمر كے كھنے كے بعد كيوں نہ چاھا كہ كچھ لكھين اس لئے كہ اگر پيغمبر (ص) لكھ بھي ديتے تو جو شخص پيغمبر (ص) كي موجودگي ميں گستاخي اور مخالفت كرسكتا ھے تو يقيناً وہ پيغمبر (ص) كے چلے جانے كے بعد اس ميں اضافہ كرتا اور مزيد الٹي سيدھي نسبتيں پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كي طرف ديتا اور عملي طور پر يہ تحرير معتبر نہ سمجھي جاتي۔

بعض متعصب علمائے اھل سنت نے يہ مضحكہ خيز دعويٰ كيا ھے كہ پيغمبر اسلام (ص) ابوبكر كي خلافت كے بارے ميں كچھ لكھنا چاھتے تھے! 144 جب كہ نوشتہ سے متعلق جتني بھي روايات نقل ھوئي ھيں ان ميں سے كسي ايك نے بھي ھلكا سا اشارہ بھي اس بات كي طرف نھيں كيا بلكہ روايات كے متن اور دوسرے تمام شواھد اس كے برعكس ھيں كہ جن كا بيان كرنا يھاں اس بحث ميں ممكن نھيں ھے البتہ ھم يھاں ايك چيز كي طرف اشارہ كرتے ھيں اور وہ يہ كہ عمر جو ابوبكر پر ھميشہ جان دينے كو تيار دكھائي ديتے تھے اور در حقيقت يہ عمر ھي كي كوششيں تھيں جن كي وجہ سے ابوبكر منصب خلافت پر فائز ھوگئے اور يہ بات ھر خاص و عام جانتا ھے تو يہ كيسے ممكن تھا كہ وہ ابوبكر كي خلافت كے لئے لكھے جانے والے نوشتہ كو روكيں اور پھر چند ھي گھنٹوں بعد ان كي خلافت كے لئے تلوار نكال ليں اور جناب فاطمہ (ع) كے گھر تك كو آگ لگانے پر تيار ھوجائيں كيا كوئي عاقل انسان اس قسم كےمضحكہ خيز دعوے كو قبول كرسكتا ھے!؟

6۔ ايك اور چيز جو اس گروہ كي سازشوں كي روشن دليل ھے وہ عمر كا پيغمبر (ص) كي وفات سے انكار كرنا ھے يہ واقعہ بھي بھت سي تاريخ اور حديث كي كتابوں ميں موجود ھے 145، عمر كے اس كام كي علت يہ تھي كہ ابوبكر كے پھونچنے تك ماحول كو پرسكون اور قابو ميں ركھا جائے اور ابوبكر كے پھونچتے ھي عمر نے يہ اعلان كرديا كہ پيغمبر (ص) كي وفات ھوگئي ھے، يہ واقعہ ان كے آپس ميں پھلے سے طے شدہ پروگرام كا پتہ ديتا ہے۔

7۔ سقيفہ ميں انصار كے اجتماع كي خبر بھت ھي پوشيدہ طور پر صرف عمر اور ابوبكر كو دي گئي 146 اور جب ابوبكر اور عمر جلدي جلدي سقيفہ كي طرف جارھے تھے تو وہ افراد جو پيغمبر (ص) كے گھر ميں موجود تھے اس ماجرے سے بے خبر تھے اور ابوبكر اور عمر نے اس بات كو تمام مسلمانوں يا كم از كم قوم كے بزرگ افراد كے سامنے پيش نہ كيا كہ اگر كوئي شرارت كرنا چاھتا ھے تو سب كي رائے سے اس كے بارے ميں چارہ جوئي كي جائے، كيا يہ چيز ان كے حكومت كو حاصل كرنے كے سلسلے ميں پھلے سے تيار شدہ سازشوں كي نشاندھي نھيں كرتى؟

سازشوں كے خلاف پيغمبر اسلام (ص) كے اقدامات



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next