سقيفه كے حقائق



"ابو مخنف كي روايت ميں ابوبكر كا سقيفہ ميں جو خطبہ نقل ھوا ھے وہ دوسري كسي بھي جگہ لفظي يا معنوي اعتبار سے نقل نہيں ھوا ھے" 256۔

جواب۔ يہ بات تو كسي بھي صورت قابل ترديد نہيں كہ ابوبكر نے سقيفہ ميں مفصل خطبہ ضرور ديا ھے اس لئے كہ عمر كا كہنا ھے كہ ميں نے پہلے ھي سے كچھ مطالب بيان كرنے كے لئے اپنے ذھن كو تيار كر ركھا تھا ليكن ابوبكر نے مجھ سے پہلے ھي خطبہ دے ديا اور مجھ سے بھي زيادہ كامل تر خطبہ ديا 257۔

اور اسي طرح روايت احمد ميں جو حميد بن عبد الرحمٰن سے نقل ھوئي ھے كہا گيا ھے كہ "فتكلم ابوبكر ولم يترك شياً انزل في الانصار ولا ذكرہ رسول اللہ، من شأنھم الّا و ذكرہ" 258 يعني ابوبكر نے اپني تقرير شروع كي تو جو كچھ انصار كے بارے ميں قرآن ميں آيا تھا اور جو كچھ رسول (ص) نے فرمايا تھا سب كچھ كہہ ڈالا اور كوئي چيز بھي باقي نہ چھوڑي اور نيز ابن ابي شيبہ ابو اسامہ سے روايت نقل كرتے ھوئے كہتا ھے كہ ابوبكر نے انصار سے اس طرح خطاب كيا اے گروہ انصار ھم آپ لوگوں كے حق كے منكر نہيں ھيں۔ ۔ ۔ 259

يہ تمام موارد سقيفہ ميں ابوبكر كي مفصل تقرير پر دلالت كرتے ھيں ليكن روايات نے ابوبكر كي تقرير كو معنوي اعتبار سے نقل كيا اور ان كي تقرير كے كچھ ھي مطالب كے بيان پر اكتفا كيا ھے ليكن ابو مخنف كي روايت نے باريك بيني اور تفصيل كے ساتھ ابوبكر كي تقرير كو بيان كيا ھے

لھٰذا يقيني طور پر تاريخي اعتبار سے ابو مخنف كي روايت كافي اھميت كي حامل ھے اس لئے كہ اس ميں ايك واقعہ كے ان تمام پہلوؤں كا ذكر كيا گيا ھے جو اس ميں پيش آئے تھے اس بنا پر ابو مخنف كي روايت كا ان تمام روايات سے موازنہ نہيں كيا جاسكتا جو نقل بہ معني ھيں، اس كے علاوہ يہ كہ وھي خطبہ جو ابو مخنف نے سقيفہ كے بارے ميں نقل كيا ھے تاريخ كي دوسري كتابوں ميں بھي ديكھا جاسكتا ھے جيسے الامامة والسياسة 260، الكامل في التاريخ ابن اثير 261، السقيفہ و فدك جوھرى 262 ان تمام نے اسے مختلف اسناد كے ساتھ نقل كيا ھے لھٰذا يہ دعويٰ كہ سقيفہ ميں ابوبكر كي تقرير كے تنہا راوي ابو مخنف ھيں يہ بے بنياد اور باطل ھے۔

ساتواں اعتراض؛ پيغمبر اسلام (ص) كي ازواج سے متعلق

ابو مخنف كي روايت ميں ھے كہ ابوبكر نے سقيفہ ميں انصار سے خطاب كرتے ھوئے يہ كہا تھا كہ "و فيكم جُلة ازواجہ" يعني پيغمبر اسلام (ص) كي اھم ازواج تم ميں موجود ھيں ابوبكر كي طرف اس قسم كے بيان كي نسبت دينا صحيح نھيں ھے، اس لئے كہ پيغمبر (ص) كي تمام ازواج قريش سے تھيں اور كوئي بھي معتبر سند اس چيز كو بيان نہيں كرتي كہ پيغمبر (ص) كي كسي بيوي كا تعلق انصار سے رھا ھو 263۔

جواب۔ پہلي بات تو يہ كہ يہ بات قابل ترديد نہيں كہ پيغمبر (ص) كي تمام ازواج كا تعلق قريش سے تھا اور انصار سے نہ تھا ليكن اس جملے كے معني ھرگز وہ نہيں جو اعتراض كرنے والے سمجھے ھيں اور معترض كے عرب ھونے كي بنا پر يہ بات نہايت باعث تعجب اور قابل افسوس ھے كيونكہ اس جملہ كا متن يہ ھے "وجعل اليكم ھجرتہ وفيكم جُلة ازواجہ واصحابہ" اب اگر لفظ جلہ كو جيم پر پيش كے ساتھ پڑھا جائے تو اس جملے كے معني اس طرح ھوں گے "خدا نے پيغمبر (ص) كي ھجرت كو آپ لوگوں كي طرف قرار ديا اور آپ لوگوں كے درميان اور آپ ھي كے معاشرے (مدينہ) ميں پيغمبر (ص) كي اكثر ازواج مطھرہ اور ان كے اصحاب موجود ھيں"۔ اور اگر جلہ كي جيم پر زير دے كر پڑھا جائے تو معني يہ ھوں گے، "اس نے پيغمبر (ص) كي ھجرت كو آپ لوگوں كي طرف قرار ديا اور آپ كے معاشرے (مدينہ) ميں رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كي ازواج اور گرانقدر اصحاب موجود ھيں"۔

بہر حال "جلہ" كو كسي بھي طرح پڑھا جائے اس كے معني ميں كسي قسم كا كوئي فرق نہيں ھوگا اس لئے كہ بنيادي نكتہ لفظ "فيكم" كے معني ميں موجود ھے كہ جس كے معني "آپ لوگوں كے درميان ميں ھيں" اور ھرگز اس كے معني يہ نہيں كہ وہ تم ميں سے ھيں اس لئے كہ اس قسم كے معني كے لئے كلمہ منكم سے استفادہ كيا جاتا ھے، لھٰذا يوں كہا جاتا "ومنكم جلة ازواجہ واصحابہ" ليكن جو چيز متن روايت ميں ذكر ھے وہ يہ ھے "وفيكم جُلة ازواجہ واصحابہ" لھٰذا معترض كے لئے ضروري ھے كہ ايك بار پھر اچھي طرح عربي كے قواعد كو سيكھے تاكہ انہيں فيكم اور منكم كے فرق كا پتہ چل جائے۔

دوسري بات يہ كہ "الامامة والسياسة" نيز "السقيفہ و فدك" جوھري ميں يہ روايت ابو مخنف كي روايت كے الفاظ كے عين مطابق نقل ھوئي ھے اس ميں يہ جملہ "و فيكم جلة ازواجہ واصحابہ" موجود نہيں ھے اور كتاب الكامل ابن اثير 264 ميں اس جملہ كو بريكٹ ميں قرار ديا گيا ھے، اور اس كے بعد حاشيہ ميں يہ اشارہ كيا گيا ھے كہ يہ جملہ ابو مخنف كي روايت ميں موجود نہيں ھے اور طبري نے سياق جملہ كے پيش نظر اس كا اضافہ كيا ھے بس اگر ايسا ھے تو يہ اعتراض بنيادي طور پر ھي مخدوش ھے اس لئے كہ يہ عبارت ابو مخنف كي نہيں ھے اور اگر يہ اعتراض صحيح ھے تو طبري پر ھے نہ كہ ابو مخنف پر۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next