فلسفۂ انتظار



4۔ اھلبیت علیہم السلام سے جو روایات وارد ھوئی ھیں جو تواتر كی حد كو پہونچتی ھیں ان میں صراحت كے ساتھ یہ بات ذكر كی گئی ھے كہ حضرت امام مھدی علیہ السلام كے والد بزرگوار كا اسم مبارك حسن ھے۔

انتظار كے اثرات

گذشتہ بیانات سے یہ بات روشن ھوگئی كہ عظیم مصلح كا انتظار ایك فطری تقاضہ ھے اور انسان دیرینہ آرزو كی تكمیل ھے۔ یہ عقیدہ ایك خالص اسلامی عقیدہ ھے یہ عقیدہ صرف فرقہ شیعہ سے مخصوص نہیں ھے بلكہ اسلام كے تمام فرقے اس میں برابر كے شریك ھیں۔ اس سلسلے میں جو روایات وارد ھوئی ھیں وہ "تواتر" كی حد تك پہونچی ھوئی ھیں۔ 1

ھاں وہ حضرات جن كی معلومات كا دائرہ محدود ھے اور ھر بات كو مادیت اور اقتصادیات كی عینك لگاكر دیكھنا چاھتے ھیں، یہ حضرات ضرور یہ بات كہہ سكتے ھیں كہ یہ ایك اسلامی عقیدہ نہیں ھے، یا یہ طرز فكر ایك شكست خوردہ ذھنیت كا نتیجہ ھے۔

ایك بات باقی رہ جاتی ھے۔ وہ یہ كہ اگر قبول بھی كرلیا جائے كہ یہ عقیدہ ایك خالص اسلامی عقیدہ ھے اور خالص اسلام كے انداز فكر كا نتیجہ ھے مگر اس عقیدے كا فائدہ كیا ھے، عظیم مصلح كے انتظار میں زندگی بسر كرنے سے انسان كی زندگی پر كیا اثرات رونما ھوتے ھیں۔۔؟ انسان كے طرز فكر میں كون سی تبدیلی واقع ھوتی ھے۔؟

یہ عقیدہ انسان كو ایك ذمہ دار شخص بناتا ھے یا لا اُبالی؟

یہ عقیدہ انسان میں ایك جوش پیدا كرتا ھے یا اس كے احساسات پر مایوسی كی اوس ڈال دیتا ھے۔؟

انسانی زندگی كو ایك نیا ساز عطا كرتا ھے یا اس كی زندگی كو بے كیف بنا دیتا ھے۔؟

یہ عقیدہ انسان كو ایك ایسی قوت عطا كرتا ھے جس سے وہ مشكلات كا ڈٹ كر مقابلہ كر سكے یا انسان كو ضعیف و كمزور بنا دیتا ھے۔؟

یہ بات بھی توجہ كے قابل ھے كہ ذوق اور سلیقے كے مختلف ھونے كی بنا پر ھوسكتا ھے كہ ایك ھی چیز سے دو مختلف نتیجے اخذ كئے جائیں۔ ایك آدمی ایسے نتائج برآمد كرلے جو واقعاً مفید اور كار آمد ھوں اور دوسرا آدمی اسی چیز سے ایسے نتائج اخذ كرے جو بے كار اور مضر ھوں۔ ایٹمی توانائی كو انسان ان چیزوں میں بھی استعمال كرسكتا ھے جو حیات انسانی كے لئے مفید اور ضروری ھیں اور اسی ایٹمی توانائی كو انسانیت كی ھلاكت كے لئے بھی استعمال كرسكتا ھے بلكہ كررھا ھے۔

ھی حال ان رواتیوں كا ھے جو انتظار كے سلسلے میں وارد ھوئی ھیں جن میں سے بعض بے خبر یا خود غرض لوگوں نے ایسے نتائج اخذ كئے ھیں جس كی بنا پر اعتراضات كی ایك دیوار قائم ھوگئی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next