فلسفۂ انتظار



حضرت امام زین العابدین علیہ السلام كی ایك روایت ھے جس سے یہ استفادہ ھوتا ھے كہ سفیانی شخص سے زیادہ صفات كا نام ھے۔ سفیانی بھی ایك علامتی عنوان ھے كہ ھر مصلح كے مقابلے میں كوئی نہ كوئی سفیانی ضرور ظاھر ھوگا۔

وہ روایت یہ ھے:

امر السفیانی حتم من اللہ ولا یكون قائم الا بسفیانی 20

"سفیانی كا ظھور لازمی اور ضروری ھے۔ اور ھر قیام كرنے والے كے مقابلے میں ایك سفیانی موجود ھے۔"

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایك روایت نقل ھوئی ھے، جس كے الفاظ یہ ھیں:

انا واٰل ابی سفیان اھل بیتین تعادینا فی اللہ! قلنا صدق اللہ وقالوا كذب اللہ! قاتل ابوسفیان رسول اللہ و قاتل معاویۃ علی ابن ابی طالب و قاتل یزید بن معاویۃ الحسین بن علی والسفیانی یقاتل القائم 21

"ھم اور آل ابوسفیان دو خاندان ھیں جنھوں نے اللہ كی راہ میں ایك دوسرے كی مخالفت كی۔ ھم نے الہی پیغامات كی تصدیق كی اور انھوں نے الٰہی پیغامات كی تكذیب، ابوسفیان نے رسول خدا (ص) سے جنگ كی، معاویہ نے حضرت علی علیہ السلام سے جنگ كی، معاویہ كے بیٹے یزید نے امام حسین علیہ السلام كو قتل كیا اور سفیانی قائم (عج) سے برسر بیكار ھوگا۔"

گذشتہ صفحات میں بیان كیا جاچكا ھے كہ تعمیری اقدامات كے مقابلہ میں دجال صفت افراد كس طرح سرگرم رھیں گے، ذیل كی سطروں میں سفیانیوں كی سرگرمیاں ملاحظہ ھوں۔ سفیانیوں كی شاہ فرد اور اس ناپاك سلسلے كی ابتداء كا نام ھے ابوسفیان! جس میں یہ خصوصیات تھیں:۔

1) لوٹ مار، ڈاكہ، قتل، غارت گری… كے ذریعہ سرمایہ دار بنا تھا۔ دوسروں كے حقوق چھین چھین كر مالدار ھوگیا تھا۔

2) شیطانی حربوں سے قدرت و طاقت حاصل كی تھی۔ مكہ اور مضافات كی ریاست اسی كے ھاتھوں میں تھی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next