فلسفۂ انتظار



زمانۂ غیبت میں وجودِ امام كا فائدہ

حضرت مھدی عجل اللہ فرجہ كی غیبت كا جب تذكرہ ھوتا ھے تو یہ سوال ذھنوں میں كروٹیں لینے لگتا ھے كہ امام یا رھبر كا وجود اسی صورت میں مفید اور قابل استفادہ ھے جب وہ نگاھوں كے سامنے ھو اور اس سے رابطہ برقرار ھوسكتا ھے لیكن اگر امام نظروں سے غائب ھو، اس تك پہونچنا ممكن نہ ھو، ایسی صورت میں وجود امام سے كیا حاصل …؟

بعض كے لئے ھوسكتا ھے كہ یہ سوال نیا معلوم ھو اور كسی "دانشمند" ذھن كی اُپج معلوم ھو مگر خوش قسمتی یا بد قسمتی سے یہ سوال بہت پرانا ھے۔ یہ سوال حضرت مھدی (عج) كی ولادت سے پہلے كیا جاچكا ھے كیونكہ جب حضرت مھدی (عج) اور ان كی غیبت كے بارے میں رسول خدا (ص) یا ائمہ علیہم السلام بیان فرماتے تھے اس وقت بعض لوگ یہی سوال كرتے تھے۔

احادیث میں اس سوال كا جواب متعدد انداز سے دیا گیا ھے۔ اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی ایك حدیث قابلِ غور ھے۔ آنحضرت (ص) نے زمانہ غیبت میں حضرت مھدی (عج) كے وجود كا فائدہ بیان كرتے ھوئے ارشاد فرمایا:

ای والذی بعثنی بالنبوة انھم ینتفعون بنور ولایتہ فی غیبتہ كانتفاع الناس بالشمس وان جللھا السحاب"

قسم ھے اس ذات اقدس كی جس نے مجھے نبوت پر مبعوث فرمایا، لوگ ان كے نورِ ولایت سے اس طرح فائدہ اٹھائیں گے جس طرح لوگ سورج سے اس وقت استفادہ كرتے ھیں جب وہ بادلوں كی اوٹ میں ھوتا ھے۔"

اس حدیث كو بہتر طریقے سے سمجھنے كے لئے یہ ضروری ھے كہ ھم پہلے یہ سمجھیں كہ نظام كائنات میں آفتاب كیا كردار ادا كرتا ھے۔

آفتاب دو طرح اپنا نور پھیلاتا ھے ایك بلا واسطہ اور دوسرے بالواسطہ۔ دوسرے لفظوں میں ایك واضح اور دوسرے پوشیدہ۔

جس وقت آفتاب بلا واسطہ اور واضح نور پھیلاتا ھے، اس وقت اس كی شعاعیں دكھائی دیتی ھیں۔ یہ درست ھے كہ زمین كے گرد ھوا كی دبیز چادر شعاعوں كی حرارت میں كمی كر دیتی ھے اور ان كے زھریلے اثرات كو ختم كرتی ھے۔ لیكن ھوا كی یہ دبیز چادر آفتاب كو بلا واسطہ نور پھیلانے سے نہیں روكتی۔

لیكن بالواسطہ اور بطور مخفی نور افشانی كی صورت میں بادل آفتاب كے چہرے كو چھپا لیتا ھے اس صورت میں روشنی تو ضرور نظر آتی ھے مگر آفتاب دكھائی نہیں دیتا۔

اس كے علاوہ آفتاب كا نور اور اس كی شعاعیں نظام كائنات میں اھم كردار ادا كرتی ھیں یہ نور اور شعاعیں،



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next