فلسفۂ انتظار



2) حضرت امام محمد باقر علیہ السلام كا ارشاد ھے كہ:

اذا قام القائم یكون المساجد كلھا جمالا شرف فیھا كما كان علی عھد رسول اللہ (ص) و یوسع الطریق الاعظم فیصیر ستین ذراعھا ویھدم كل مسجد علی الطریق ویسد كل كوة الی الطر یق وكل جناح و كنیف ومیزاب الی الطریق 30

"جس وقت حضرت قائم كا ظھور ھوگا اس وقت مسجدوں كی چھوٹی چھوٹی دیواریں ھوں گی، مینار نہیں ھوں گے، اس وقت مسجدوں كی وھی شكل ھوگی جو رسول اللہ كے زمانے میں تھی۔ شاھراھیں وسیع كی جائیں گی یہاں تك كہ ان كی چوڑائی ساٹھ گز ھوجائے گی۔ وہ تمام مسجدیں منھدم كردی جائیں گی جو راستوں پر ھوں گی (جس سے آنے جانے والوں كو زحمت ھوتی ھوگی)

وہ كھڑكیاں اور جنگلے بھی بند كردیے جائیں گے جو راستوں كی طرف كھلتے ھوں گے۔

وہ چھجے، پر نالے اور گھروں كا گندہ پانی جس سے راستہ چلنے والوں كو تكلیف ھوگی وہ ختم كردیے جائیں گے۔

3) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایك طولانی حدیث میں وارد ھوا ھے كہ:

… ولیصیرن الكوفہ اربعۃ وخمسین میلا ولیجارون قصورھا كربلا ولیصیرن اللہ كربلا معقلا ومقاما ……" 31

"وہ كوفہ كی مسافت 54 میل كردیں گے، كوفہ كے مكانات كربلا تك پہونچ جائیں گے، اور خدا كربلا كو سرگرمیوں كا مركز قرار دے گا۔"

زراعت، تعمیرات، آبادكاری وغیرہ كے سلسلے میں كافی مقدار میں روایتیں وارد ھوئی ھیں۔ مزید روایتوں كے لئے "منتخب الاثر" كا مطالعہ كیا جاسكتا ھے۔

4) عدلیہ

ظلم و جور، ستم و استبداد نا انصافی و نا برابری كا قلع قمع كرنے كے لئے جہاں ایمان و اخلاق كی سخت ضرورت ھے وھاں صحیح نظام كے لئے طاقت ور عدلیہ كی بھی ضرورت ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next