فلسفۂ انتظار



انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو سیاست كو ایك نیا رخ دے، جو علم و ھنر میں ایك تازہ روح پھونك دے۔

انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو اقتصادی الجھنوں كو دور كردے

انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو اخلاقی قدروں كو سرفراز كردے

اب دیكھنا یہ ھے كہ ایسے انقلاب كے انتظار میں زندگی گزارنے كے اثرات كیا ھیں۔ یہ بات پہلے ذكر كی جاچكی ھے كہ انتظار كے دو پہلو ھیں (1) منفی (2) مثبت

انتظار كی طرح انقلاب كے بھی دو پہلو ھیں: (1) منفی (2) مثبت

1) منفی: موجودہ حالت كو ختم كرنا، فساد و تباھی كو ان كی آخری حد تك پہونچانا۔

2) مثبت: ایك جدید اور زندگی بخش نظام كو پرانے اور فرسودہ نظام كا جانشین قرار دینا۔

اب جو لوگ واقعاً منتظر ھیں اور صحیح معنوں میں ایك "عالمی انقلاب" كی اُمّید لگائے ھوئے ھیں، صرف زبانی اور خیالی جمع خرچ میں مبتلا نہیں ھیں، تو ان لوگوں میں كچھ صفات ضرور پائے جائیں گے ان میں سے چند صفتیں نذر قارئین ھیں۔

1) انفرادی اصلاح ۔ اِصلاحِ نفس

اس عظیم انقلاب كے لئے ایسے افراد كی ضرورت ھے جن كا ذھن عالمی اصلاحات كو قبول كرنے كی صلاحیت ركھتا ھے، ضرورت ھے ایسے افراد كی جو میدان علم كے شھسوار ھوں، افكار میں گہرائی ھو، دل میں وسعت ھو كہ دشمن كو بھی جگہ مل سكے، ضمیر زندہ اور بیدار ھو، اخلاق و مروت كے پرستار ھوں، ایسے افراد كی ضرورت ھے، جو تنگ نظر نہ ھوں، كج فكر اور كج خلق نہ ھوں، كینہ و حسد سے دور ھوں، اختلاف كی خانماں سوز آگ كو صلح و صفا و اخوت كے پانی سے بُجھا چكے ھوں۔

كیوں ۔۔۔ اس لئے كہ اگر كوتاہ فكر ھوں گے تو عالمی اصلاحات كو قبول كرنے سے انكار كردیں گے یا پھر اسے ایك دشوار گذار مرحلہ تصوّر كریں گے، اگر دل میں وسعت اور قلب میں محبّت نہ ھوگی، تو اپنے علاوہ دوسرے كے فائدے كو پسند نہیں كریں گے اگر آپس میں نفاق اور اختلاف ھوگا تو ایك عالمی حكومت سے تعاون نہیں كریں گے، اور دنیا میں افراتفری پھیلائیں گے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next