فلسفۂ انتظار



انتظار كے اثرات بیان كرنے سے پہلے قارئین كی خدمت میں چند روایتیں پیش كرتے ھیں جن سے انتظار كی اھمیت كا اندازہ ھوجائے گا۔ بعد میں انھیں روایات كو اساس و بنیاد قرار دیتے ھوئے فلسفۂ انتظار كے بارے میں كچھ عرض كریں گے۔ ان روایات كا ذرا غور سے مطالعہ كیجئے تاكہ آئندہ مطالب آسان ھوجائیں۔

1) ایك شخص نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال كیا۔ وہ شخص جو ائمہ كی ولایت كا قائل ھے اور حكومت حق كا انتظار كر رھا ھے ایسے شخص كا مرتبہ اور مقام كیا ھے۔؟

امام علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ھے: "ھو بمنزلۃ من كان مع القائم فی فسطاطہ۔" ( وہ اس شخص كے مانند ھے جو امام كے ساتھ اس ان كے خیمے میں ھو)۔

امام نے تھوڑی دیر سكوت كے بعد پھرمایا:۔ "ھو كمن كان مع رسول اللہ"۔ وہ اس شخص كے مانند ھے جو رسول اللہ كے ھمراہ (جنگ میں) شریك رھا ھو۔ 2

اسی مضمون كی متعدد روایتیں ائمہ علیہم السلام سے نقل ھوئی ھیں۔

2) بعض روایات میں ھے: "بمنزلۃ الضارب بسیفہ فی سبیل اللہ۔" اس شخص كے ھم رتبہ ھے جو راہ خدا میں شمشیر چلا رھا ھو۔ 3

3) بعض روایات میں یہ جملہ ملتا ھے: :كمن قارع معہ بسیفہ۔" 4 اس شخص كے مانند ھے جو رسول خدا (ص) كے ھمراہ دشمن كے سرپر تلوار لگا رھا ھو۔

4) بعض میں یہ جملہ ملتا ھے: "بمنزلۃ من كان قاعداً تحت لوائہ۔" اس شخص كے مانند ھے جو حضرت مھدی علیہ السلام كے پرچم تلے ھو۔ 5

6) بعض روایات میں یہ جملہ ملتا ھے:۔ "بمنزلۃ مجاھدین بین یدی رسول اللہ۔" اس شخص كے مانند ھے جو پیغمبر اسلام (ص) كے سامنے راہ خدا میں جہاد كر رھا ھو۔ 6

7) بعض دوسری روایتوں میں ھے:۔ "بمنزلۃ من استشھد مع رسول اللہ" اس شخص كے مانند ھے جو خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے ھمراہ درجۂ شھادت پر فائز ھوا ھو۔ 7



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next