فلسفۂ انتظار



یہ بات قابل توجہ ھے كہ اگر دنیا كا كوئی گوشہ ان برائیوں سے پاك صاف ھے، یا بعض افراد ان مفاسد میں ملوث نہیں ھیں تو اس سے كوئی اثر نہیں پڑتا ھے۔ كیونكہ جو بات بیان كی گئی ھے وہ عمومی سطح پر اور اكثریت كو پیش نظر ركھتے ھوئے بیان كی گئی ھے۔

خاص علامتیں

1) دجّال

جب كبھی دجال كا تذكرہ ھوتا ھے، ذھن پُرانے تصورات كی بنا پر فوراً ایك خاص شخص كی طرف متوجہ ھوجاتا ھے جس كے صرف ایك آنكھ ھے جس كا جسم بھی افسانوی ھے اور سواری بھی۔ جو حضرت مھدی (عج) كے عالمی انقلاب سے پہلے ظاھو ھوگا۔

لیكن دجال كے لغوی معنی 14 اور احادیث سے یہ استفادہ ھوتا ھے كہ دجال كسی خاص فرد سے مخصوص نہیں ھے۔ بلكہ یہ ایك عنوان ھے جو ھر دھوكہ باز اور حیلہ گر… پر منطبق ھوتا ھے۔ اور ھر اس شخص پر منطبق ھوتا ھے جو عالمی انقلاب كی راہ میں ركاوٹیں ایجاد كرتا ھے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی ایك مشھور حدیث ھے:

انہ لہ یكن نبی بعد نوح الا انذر قومہ الدجال وانی انذر كموہ۔ 15

"جناب نوح (ع) كے بعد ھر نبی نے اپنی قوم كو دجال كے فتنہ سے ڈرایا ھے میں بھی تمھیں اس سے ھوشیار كرتا ھوں۔"

یہ بات مسلم ھے كہ انبیاء علیہم السلام اپنی قوم كو كسی ایسے فتنے سے نہیں ڈراتے تھے جو ھزاروں سال بعد آخری زمانہ میں رونما ھونے والا ھو۔

اسی حدیث كا یہ آخری جملہ خاص توجہ كا طالب ھے كہ:

فوصفہ لنا رسول اللہ فقال لعلہ سیدركہ بعض من رأنی او سمع كلامی

رسول خدا (ص) نے ھمارے لئے اس كے صفات بیان فرمائے اور فرمایا كہ ھوسكتا ھے وہ لوگ اس سے دوچار ھوں جنھوں نے مجھے دیكھا ھے یا میری بات سنی ھے۔"



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next