فلسفۂ انتظار



اس حدیث سے ھمیں یہ پتہ چلتا ھے كہ ظھور كے بعد یہ مشكل بھی آسان ھوجائے گی اس وقت دنیا ہاتھ كی ہتھیلی كی مانند ھوجائے گی۔ دنیا كے دور ترین مقامات پر رونما ھونے والے واقعات پر حضرت كی بھرپور نظر ھوگی۔ اس وقت نزدیك و دور كا امتیاز ختم ھوجائے گا۔ دور و نزدیك ھر ایك پر حضرت كی یكساں نگاہ ھوگی۔ ظاھر ھے جی عادلانہ عالمی حكومت كے لیے وسیع ترین اطلاعات كی سخت ضرورت ھے۔ جب تك دنیا كے ھر واقعہ پر بھرپور نظر نہ ھوگی اس وقت تك عدل كا قیام اور ظلم كی فنا كیونكر ممكن ھوگی۔

3) حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ارشاد فرمایا كہ:

ذخر لصاحبكم الصعب!

قلت: وما الصعب؟

قال: ما كان من سحاب فیہ رعد و صاعقۃ او برق فصاحبكم یركبہ اما انہ سیركب السحاب وبرقی فی الاسباب، اسباب السمٰوٰات والارضین! 25

تمھارے امام كے لئے سركش وسیلہ كو ذخیرہ كیا گیا ھے۔

راوی كا بیان ھے كہ میں نے دریافت كیا كہ مولا وہ سركش وسیلہ كیا ھے؟ فرمایا: وہ بادل ھے جس میں گرج چمك یا بجلی پوشیدہ ھے وہ اس بادل پر سوار ھوگا۔ آگاہ ھوجاؤ كہ عنقریب بادلوں پر سوار ھوگا، بلندیوں پر پرواز كرے گا، ساتوں آسمانوں اور زمینوں كا سفر كرے گا۔"

بادل سے یہ عام بادل مراد نہیں ھے۔ یہ تو بخارات كا مجموعہ ھیں۔ یہ اس لائق نہیں ھیں كہ ان كے ذریعہ سفر كیا جاسكے، زمین سے بادلوں كا فاصلہ كوئی زیادہ نہیں ھے بلكہ بادل سے ایك ایسے وسیلہ سفر كی طرف اشارہ ھے جس كی رفتار بے پناہ ھے۔ جس كی آواز گرج، چمك اور بجلی جیسی ھے وہ سفر كے دوران آسمانوں كو چیرتا ھوا نكل جائے گا۔

آج كی دنیا میں ھمارے سامنے كوئی ایسا وسیلہ اور ذریعۂ سفر نہیں ھے جسے مثال كے طور پر پیش كیا جاسكے۔ البتہ صرف "اڑن طشتری" كے ذریعہ اس وسیلہ سفر كا ایك ھلكا سا تصور ذھنوں میں ضرور آسكتا ھے۔

ان حدیثوں سے یہ حقیقت بالكل واضح ھوجاتی ھے كہ حضرت مھدی سلام اللہ علیہ كے ظھور كے بعد صنعت، ٹكنالوجی كس بام عروج پر ھوں گی۔ ان حدیثوں سے یہ بات واضح ھوگئی كہ ظھور كے بعد ترقی ھوگی تنزلی نہیں۔ حضرت جدید ٹكنالوجی كے ذریعہ دنیا میں عدل و انصاف كی حكومت قائم كریں گے۔ لیكن ایك بات جو ذھنوں میں بار بار كھٹكتی ھے وہ یہ ھے كہ كیا حضرت تلوار كے ذریعہ جنگ كریں گے۔؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next