حكومت آل سعود



. مفاكہة الخلان ج 2 ص 36۔

. ”توپ قاپی“ میوزیم جو پھلے عثمانی بادشاهوں كا اھم محل تھا اس میں كئی حصے ھیں، جس كے ایك حصے میں پیغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خلفاء سے منسوب چیزوں كو ركھا گیا ھے، او ران چیزوں كے علاوہ جو بیان هوچكی ھیں دوسری چیزیں بھی پیغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خلفاء سے منسوب موجود ھیں، ان میں پیغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی ٹوپی اور آپ كا دندان مبارك، اور وہ قرآن بھی وھاں موجود ھے جس پر عثمان كا خون گرا تھا، اسی طرح وھاں ایك دو منھ والی اوربھت چوڑی شمشیر بھی ھے جس كے بارے میں یہ كھا جاتا ھے كہ یہ حضرت علی ں كی تلوار ھے، اور اسی طرح كی دوسری چیزیں بھی اس میوزیم میں موجود ھیں، قارئین كرام كی خدمت میں مزید آگاھی كے لئے عرض ھے كہ پیغمبراكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب چیزیں خصوصاً آنحضرت كی داڑھی كے بال دنیا كے مختلف ممالك میں موجود ھیں مثلاً دھلی كی جامع مسجد میں، قاھرہ میں مشہد راٴس الحسین ں میں ۔

. تاریخ مكہ ج2 ص 230، چنانچہ صاحب تاریخ مكہ كھتے ھیں :

. شریف حسین گویا انگریزوں كے دھوكہ میں آگئے كیونكہ انھوں نے اس كو كچھ وعدے دئے تھے لیكن بعد میں ان پر عمل نہ كیا، اور ٹھیك كارزار كے وقت اس سے جدا هو كر دوسروں سے ملحق هوگئے، (قارئین كرام اس سلسلہ میں مزید آگاھی كے لئے كتاب المملكة العربیة السعودیہ اور كتاب موسوعة العتبات المقدسہ بحث مكہ میں رجوع فرمائیں)

. دوسری عالمی جنگ كے بعد عراق كی حكومت مستقل هوگئی اور مشرقی اردن (یا ماوراء اردن) بادشاھت میں تبدیل هوگیا اور عبد اللہ كے نام كی جگہ ملك عبد اللہ كے نام سے پكارا جانے لگا۔

. تاریخ مكہ ج2 ص232، اس سے پھلے بھی چند سال پھلے شریف حسین كی خلافت كی باتیں هوا كرتی تھیں، اور انگریزوں نے بھی اس بات كی موافقت كردی تھی جیسا كہ ھم نے پھلے بھی اشارہ كیا ھے، اور اس كے بعد بھی دوبارہ خلافت كے بارے میں گفتگو هوئی جیسا كہ ”مجلہ المنھل چاپ مكہ (شمارہ ذی الحجہ 1373ھ) اور مجلہ جمهوریہ مطبوعہ، بمبئی ضمن سلسلہ وار مقالات میں، بیان هوا ھے۔

. تاریخ الوزارات العراقیہ جلد اول ص 153، 154 كا خلاصہ۔

. تاریخ مكہ ج2 ص 236۔

. وھابی لوگ اپنے حاكم كو اپنا امام كھتے تھے۔

. المملكہ العربیة السعودیہ ج2 ص 299، 300، ”جرج آنتونیوس“ كے قول كے مطابق انگلینڈ كی حكومت نے كھا تھا كہ اگر دونوں حكومتیں ھم سے یہ درخواست كریں كہ ان دونوں كے درمیان فیصلہ كرادیں تو اس وقت ھم ان كے كام میں مداخلت كرسكتے ھیں۔ (یقظة العرب ص 455)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next