اجر عظیم



۱۰- امام موسٰی کاظم فرماتے ہیں: صف اول میں نماز باجماعت راہِ خدا میں جہاد کرنے کے برابر ہے ۔

۱۱- چوبیس ذی الحجہ روزِ مباہلہ کی دو رکعت نماز خداوندعالم کے نزدیک ایک لاکھ حج اور ایک لاکھ عمرہ کے برابر ہے ۔ (وسائل الشیعہ)

۱۲- نماز ردّ مظالم چار رکعت (بہ دو سلام) پڑھنے سے خداوندعالم اپنے فضل و کرم سے اُس شخص سے مطالبہ کرنے والوں کو بروزِ قیامت راضی فرمائے گا ۔ اگرچہ ان کی تعداد صحرا کر ذروں کے برابر ہو ۔ یہ نماز گزار سب سے پہلی جماعت میں داخل بہشت ہوگا ۔

۱۳- حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ عیالدار شادی شدہ کی دو رکعت نماز مجرد کی ستر (۷۰) رکعت سے بہتر ہے ۔

۱۴- امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی شہادت سے چند لمحات قبل آنکھیں کھولیں اور فرمایا: میرے اقارب کو جمع کیا جائے جب اکٹھے ہو گئے‘ فرمایا:

لا تنال شفا عتنا لمن ھو مستخفّ بالصلٰواة

"ہماری شفاعت نماز میں کاہلی کرنے والے کو نہیں پہنچے گی"۔ (وسائل الشیعہ‘ جلد ۳‘ صفحہ ۱۷)

۱۵- اقامت پڑھنے والے کے پیچھے ایک صف فرشتوں کی اذان و اقامت کہنے والے کے پیچھے دو صفیں اور نماز شب پڑھنے والے کے پیچھے فرشتوں کی نو صفیں شریک نماز ہوتی ہیں ۔ ابن شیخ مجالس میں امام جعفر صادق سے روایت کرتے ہیں کہ نماز شب دل کے گناہوں کو مٹا دیتی ہے ۔ نیز مومن کے لیے دنیا و آخرت کی زینت ہے ۔ چہرہ سفید اور نورانی ہو جاتا ہے ۔

پھر فرمایا: جس گھر میں نمازِ تہجد اور قرآن مجید پڑھا جائے وہ گھر آسمان والوں کے لیے اس طرح چمکتا ہے جیسے ستارے زمین کو چمکتے دکھائی دیتے ہیں ۔

۱۶- امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو ملائکہ مقربین نازل ہوتے ہیں ۔ چاندی کی تختیاں اور سونے کے قلم لے کر مسجد کے دروازے پر نور کی کرسیاں بچھا کر آبیٹھتے ہیں ۔ ان لوگوں کے نام لکھتے ہیں جو مسجد میں آتے ہیں ۔ جب پیش نماز فارغ ہو کر مسجد سے باہر آتا ہے تو وہ اپنے دفتر لپیٹ کر آسمانوں کی طرف پرواز کر جاتے ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next