اجر عظیم



جو فریضہ نماز کے بعد تین مرتبہ کہے جو سوال کرے پورا ہوگا مداومت شرط ہے ۔

یَامن یَّفعَلُ مَا یَشاءُ وَلَا یَفْعَلُ مَا یَشاءُ اَحَدُ غَیرہُ

اکسیرالدُعا

امیرالمومنین علیہ علیہ السلام نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا: تمھیں ایسی دعا دیتا ہوں کہ جب تم کسی مہلکہ یا بلاء میں مبتلا ہو تو کہو:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیْم

اللہ تبارک وتعالیٰ ہر قسم کی بلا تم سے ہٹا دے گا ۔ اس طرح دعا مانگو مستجاب ہوگی ۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِجَلاکَ وَجَمالِکَ وَکَرَمِکَ اَن تَفعَلْ بِی

اہمیت دعا

جو شخص معرفت خدا کا طلب گار ہو اور چاہتا ہو کہ میری چھٹی حِس بیدار ہو جائے اس کے لیے دعا ایک بہترین وسیلہ ہے ۔

الدّعا مخ العبادة "دعا عبادتوں کا مغز ہے"۔

بلکہ دعا خود ایک عبادت ہے ۔ اگر کوئی شخص اظہارِ عبودیت کے بعد دعا نہیں مانگتا تو اس کا مطلب ہے وہ اپنے اجر سے دستبردار ہوگیا ۔ ہو سکتا ہے دعا سے منحرف ہونے والے کو متکبرین میں شامل کر دیا جائے کیونکہ خدائے رحیم و کریم سے طلب نہیں کرنا چاہتا یہی امر عبد کے لیے موزوں نہیں ہے بلکہ نامناسب ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next