اجر عظیم



۲۲- خلاصة الاذکار نے جنابِ سیدہ سے روایت کی ہے میرے والد نے فرمایا: سونے سے قبل چار عمل ضرور بجا لاؤ۔

(۱) قرآن مجید پڑھ لو ۔ (۲) انبیاء کواپنا شفیع بنا لو ۔ (۳) مومنین کو راضی کر لو ۔ (۴) حج اور عمرہ بجا لاؤ۔

میں نے عرض کی یہ تو میرے بس سے باہر ہیں‘ مسکراتے ہوئے فرمایا: جب تم تین مرتبہ سورہ توحید پڑھ لو ختم قرآن کا ثواب مل گیا (قل ھو اللہ احد…)

درود پاک اللھم صل علٰی محمد وآل محمد پڑھو تو محمدمصطفی اور انبیاء شفیع بن گئے‘

اَللّٰھُمَّ اغفر للمومنین والمومنات پڑھ لو مومنات و مومنین راضی ہوگئے اور جب سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالحَمْدُلِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہَ وَاللّٰہُ اکَبْرَ پڑھ لیا حج و عمرہ کے بجا لانے کا ثواب مل گیا ۔

۲۳- سورہ یٰسین پڑھنے والے سے متعلق قیامت کے دن لوگ اس کا مرتبہ دیکھ کر کہیں گے: سبحان اللہ۔ اس بندے سے کوئی چھوٹا سا گناہ بھی نہیں ہوا کہ اس کا مواخذہ ہو ۔

۲۴- سورہ یٰسین کو دافع کہتے ہیں کیونکہ پڑھنے والے سے دنیا و آخرت کی بلائیں دفع ہوتی ہیں ۔

سورہ یٰسین کو قاضیہ کہتے ہیں کیونکہ پڑھنے والے کی تمام حاجتیں پوری ہوتی ہیں ۔

۲۵- جو شخص پابندی سے سورہ مدثر پڑھے اسے اجرعظیم حاصل ہوگا ۔ بعد ختم سورہ اپنے لیے حفظ قرآن کی دعا کرے یقینا حافظ قرآن بنے گا ۔

۲۶- سورہ نبا کے دو اور نام ہیں معصرات ‘ تساء لون۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جو شخص اس سورہ کو ہر روز پڑھے اُس کو اُسی سال حج نصیب ہوگا‘ ان شاء اللہ!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next