اجر عظیم



۷- ۲۵ ذی قعد کو کعبہ کے نیچے زمین بچھائی گئی ۔ آسمان سے رفیق پر رحمت نازل ہوئی ۔ حضرت علی سے منقول ہے کہ جو شخص شب کو عبادت میں بسر کرے‘ دن کو روزہ رکھے اس کے لیے ۱۰۰ سال کی عبادت لکھی جائے گی جن میں دنوں کے روزے اور راتوں کی بیداری شامل ہے ۔

۸- ۸ ذوالحجہ یومِ ترویہ ہے ۔ غسل کرنا سنت ہے اور اس دن کا روزہ ساٹھ برس کے گناہوں کا کفارہ ہے ۔

۹- رجب کے مہینے میں تین دن متواتر جمعرات اور ہفتہ کو روزہ رکھے تو حق تعالیٰ سے اسے نوسو (۹۰۰) برسوں کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا ۔

۱۰- یکم رجب کو حضرت نوح علیہ السلام اپنی کشتی پر سوار ہوئے اور آپ نے ہمراہیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا پس جو شخص اس دن روزہ رکھے تو جہنم کی آگ اُس سے ایک سال کی مسافت دُور رہے گی ۔

۱۱- حضور اکرم حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شعبان میرا مہینہ ہے اور جوشخص اس مہینے میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کے لیے واجب ہوجاتی ہے ۔

۱۲- رمضان المبارک میں جو شخص کسی مومن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا ۔ آنحضرت کے اصحاب میں سے بعض نے عرض کیا: یارسول اللہ! ہم سب افطار کرانے کی توفیق نہیں رکھتے تب آپ نے فرمایا کہ تم افطار میں آدھی کھجور یا ایک گھونٹ شربت دے کر بھی خود کو آتشِ جہنم سے بچاسکتے ہو ۔

۱۳- وقت افطار رمضان المبارک میں ایک لاکھ انسانوں کوجہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے کہ کوشش کریں آپ صحیح روزہ سے ہوں ۔ موزوں وقت پر افطار کریں اور رزق حلال سے کھائیں پئیں ۔ بہتر ہے اُتِمُ الصِّیَامَ اِلَی الَّلَیْل کا خاص لحاظ رکھا جائے ۔

۱۴- روایت میں ہے جو شخص حرمت والے مہینوں (ذی قعد‘ ذوالحجہ‘ محرم اور رجب) میں سے کسی ایک مہینے میں تین دن جمعرات‘ جمعہ اور ہفتہ یکے بعد دیگرے روزے رکھے تو اس کے لیے ۹۰۰ سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائیگا ۔

۱۵- پچیسویں ذی قعد کے روزے کے متعلق امام رضا علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ یوم دحوالارض ہے ۔ خانہ کعبہ کے نیچے زمین بچھائی گئی‘ پچیسویں کی شب حضرت ابراہیم علیہ السلام متولد ہوئے اور اپنے زمانے کے مطابق حضرت عیسٰی علیہ السلام بھی اسی شب عالم وجود میں آئے ۔ آج کا روزہ رکھنے والا شخص مرد/زن ایسا ہوگا کہ اس نے ساٹھ مہینوں کے روزے رکھے ۔ دوسری روایت کے مطابق اِس دن کا روزہ ستر(۷۰) سال کے روزے کی مانند ہے ۔ ایک اور روایت میں ۷۰ سال کے گناہوں کا کفارہ اور آج کا روزہ رکھے اور شب عبادت میں گزارے ۔ اس کے لیے ۱۰۰ سال کی عبادت لکھی جائے گی اور جو زمین و آسمان میں ہے ہر وہ چیز اس کے لیے استغفار کرے گی ۔

۱۶- ذوالحجہ کے پہلے نو دن کے روزے رکھنا ایسا ہے جیسے اس شخص نے ساری زندگی روزے رکھے ہوں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next