اجر عظیم



۱۵- رمضان المبارک میں لونڈی‘ غلام ملازمہ‘ ملازم اور ذاتی نوکر سے جو شخص کم کام لے تو قیامت میں خدا اس کا حساب سہولت سے لے گا ۔

۱۶- میت کو کفن دینا ثوابِ عظیم ہے ۔ امام محمدباقر علیہ السلام فرماتے ہیں جو شخص کسی مومن کو کفن دے گا قیامت تک وہ اس شخص کے پورے لباس کا ضامن ہوگا ۔ جتنے جوڑے اس نے پہننے تھے ان تمام کا ثواب کفن دینے والے کو مل گیا‘ اس وجہ سے کہ اس نے ایک واجب کفائی ادا کر کے تمام بستی والوں کو بچالیا ۔

۱۷- ماہِ رمضان کی پہلی کو ۳۰ چلّو پانی سر پر ڈالنا‘ سال بھر تک تمام دردوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کا موجب ہے ۔ اسی طرح ایک چلّو عرق گلاب چہرے پر ڈالے تاکہ ذلت و پریشانی سے نجات رہے ۔

۱۸- روایت میں ہے جو شخص نویں ذوالحجہ کی رات عبادت میں گزارے وہ ایسا ہے کہ گویا ۱۷۰ سال تک عبادت میں مصروف رہا ہو ۔

۱۹- جو شخص (مرد /زن) ہر قمری مہینے کی پہلی شب میں پنیر کھاتا رہے تو اس مہینے میں اس کی کوئی دعا ردّ نہ ہوگی ۔

۲۰- مومن کے لیے بہتر ہے دوران سفر عقیق /فیروزے کی انگوٹھی پہنے رکھے‘ اور خاکِ شفا پاس رکھے ۔

۲۱- سید عبدالکریم ابن طاؤس نے اپنی کتاب فرحتہ لعربیٰ میں امام جعفرصادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص حضرت امیرالمومنین کی زیارت کو پاپیادہ جائے تو حق تعالیٰ ہر قدم کے عوض ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب اس کے نامہٴ اعمال میں درج کروائے گا ۔ اگر واپسی پر بھی پاپیادہ چلے تو حق سبحانہ اس کے ہر قدم کے بدلے دو حج اور دو عمرے کا ثواب لکھے گا ۔

۲۲- امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: جو شخص عقیق کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھے اس کے لیے ثواب اس شخص سے چالیس درجہ زیادہ ہے جوکسی اور قسم کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھے ۔

۲۳- امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا جسے سید عبدالکریم ابن طاؤس نے اپنی کتاب فرحتہ العربیٰ میں نقل کیا‘ فرمایا:

اے ابن مادر! جو شخص میرے جد امیرالمومنین علی علیہ السلام کے حق کو پہچانتے ہوئے آپ کی زیارت کرے تو حق تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے میں اس کے لیے حج مقبول اور عمرہ پسندیدہ کا ثواب لکھے گا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next