اجر عظیم



۵- بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر کام شروع کرنا‘ پاکیزہ خیال رہنا‘ کام کی تکمیل کے لیے ان شاء اللہ کہنا‘ دسترخوان کے ریزے کھا لینا ۔

۶- پاخانے میں باتیں نہ کرنا‘ مل کر کھانا‘ موذن کے کلمات دہرانا‘ طلب دنیا میں حریص نہ ہونا اور کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا ۔

۷- جمع صلوٰتین کرنا‘ مغرب کے بعد عشاء کی نماز ساتھ ملانا‘ نماز کے بعد تعقیبات پڑھنا‘ روزی طلب کرنا اور سچ بولنا ۔

۸- استغفار بہت پڑھنا ‘ روزانہ ۳۰ مرتبہ سبحان اللہ کہنا‘ خیانت نہ کرنا‘ عزیزوں سے نیکی کرنا‘ شکریہ ادا کرنا ۔

اجازت عمل (المعروف)

۱- سبزہ زار دیکھیں‘ سیر کریں‘ لمبے سانس لیں کیونکہ آنکھوں کو طراوت‘ دل کو ٹھنڈک پہنچتی ہے ۔ نیز غم و اندوہ دُور ہوتا ہے ۔

۲- جو مجاہد کو عیال تک پہنچا دے گویا جہاد میں شریک تھا ۔ ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے ۔

۳- جومومن اپنی عزت اور مال حلال و پاکیزہ بچانے کی کوشش میں مارا جائے شہید شمار ہوگا ۔

۴- گھڑسواری میں شرط جائز ہے بشرطیکہ وہ مال سبقت لے جانے والے کے لیے ہو ۔ غیر کا شرط بدنا ناجائز ہے ۔

۵- تیراندازی اور گھڑدوڑ پر بازی لگانے کی اجازت ہے مگر صرف وہی لوگ جو اس کام میں شریک ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next