اجر عظیم



فرمایا: اس لیے کہ دعا کرنے والا زیادہ دعا کرے اور دیر تک اپنی تضرع اور زاری درگاہ احدیت تک پہنچاتا رہے اور پھر اجرِعظیم کا سزاوار ہو ۔

صادق آل محمد علیہ السلام سے نہایت خوبصورت کلمات وارد ہیں‘ فرمایا:

روزِ قیامت خدا ہاتف غیبی سے اپنے ایک بندے کو مخاطب فرمائے گا:

"میرے پاس تیری دعا محفوظ ہے ۔ میں نے اس کی اجابت میں تاخیر کی اب تیرا ثواب اتنا اتنا ہے ۔ اس وقت مومن وہ مقدار ثواب دیکھ کر کہے گا اچھا ہوا میری دعا قبول نہ ہوئی اور آج میں اس قدر اجر سے مثاب ہوا"۔

اس سلسلے میں مومنین کو مخزون و مغموم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دعا کو قبول کرنے کا اختیار قادر مطلق کوہے ۔ اگر وہ اپنے بندے کے لیے مفید سمجھتا ہے تو دعا جلدی قبول کر لیتا ہے اور اگر اس کا ظرف اس وقت متحمل ہونے کی تاب نہیں لاسکتا تو رب العزت حسب موقع دعا کوموٴخر کر دیتا ہے مگر اس تاخیر کے ساتھ اجر میں ایک خاص اضافہ کر دیتا ہے ۔ پھر بھی دعا نذرِ التواء ہو جائے تو حسرت بن جاتی ہے اور حسرتوں کا ثوابِ عظیم انسان کے نامہٴ اعمال میں بہت بڑا سرمایہ بن جاتاہے ۔

دُعا اور درُود

دعا کی قبولیت کے لیے درود بہترین وسیلہ ہے کیونکہ جب اول و آخر محمد وآل محمد پر درود بھیجا جائے گا‘ ساتھ ہی درمیان میں اپنی استدعا بارگاہِ ایزدی میں ارسال کر دی جائے گی تو یقینا مستجاب ہوگی ۔

صادق آل محمد نے فرمایا: دعا درود کے ساتھ بھیجو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ رکی رہے ۔

دعا مع درود دنیا و آخرت کی بہتری کے لیے کافی ہے ۔ نیز فرشتے بھی محمدوآل محمد پر درود بھیجتے ہیں اور اس بندے کے حق میں ہوتے ہیں جومصروفِ صلوٰة ہے اور اپنی دعا کا بھی طلب گار ہے ۔ درود کی اس لیے بھی تاکید کی گئی ہے کہ اس کے پڑھنے والے کی دعا ردّ نہیں ہوتی ۔ جب درود قبول ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کہ جو دعا درمیان میں ہے اسے ساقط کر دیا جائے لہٰذادونوں جانب کا درود موجب استعجاب دعائے بندہ مومن/مومنہ ہے تکلیف بے جا نہیں ہے ۔

تعجیل برائے قبولیت

دعا کو جلد یا تاخیر کے ساتھ قبول کرنا قادر مطلق مالک کُن فَیَکُون سے متعلق ہے ۔ مگر کچھ وسائل ایسے ہیں جو مسائل کو جلدی سے حل کرانے میں ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next