اجر عظیم



معاً ایک رہنمائی نے رستہ استوار کیا اور روشنی کی کرن نے قلب کو منور کر کے قارئین کے لیے ایک گلدستہ تیار کیا جو "اجرعظیم" کی صورت میں آپ کے پیش خدمت ہے ۔ زہے عزوشرف گرقبول افتد‘ یہ کتابچہ سفروحضر میں آپ کا ساتھی ہے ۔ اس کے گراں قدر نوادرات آپ کی عملی زندگی کا سرمایہ حیات ہیں ۔ انھیں پڑھ کر آپ اپنی خوش نصیبی پر نازاں ہوں گے اور اس وقت کی دعا ہماری نجات کے لیے نسخہ کیمیا ہوگی ۔

رب العزت آپ کو اعمالِ صالح کی توفیق دے اور لکھنے لکھوانے والوں کو اجرِکثیر سے متمتع فرمائے ۔ آمین!

 

پرخلوص دعاؤں کا طالب

فیاض حسین جعفری

 

آئندہ صفحات پر قارئین کرام اپنے اعمال کے متعلق پڑھیں گے جو بادی النظر ‘ سہل ترین اور قلیل المشقت ہوں گے مگر ان کا ثواب متعدد نیکیوں کا حامل ہوگا ۔ اس قدر کثیراجر پر آپ متعجب ہوں گے مگر شرطہا و شروطہا کا سلسلہ ملحق ہے تو فوزِعظیم سے ہمکنار ہو کر آپ فردوس بریں کی آسائشوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں‘ خدائے متعال ہم سب کی سعی جمیل کو قبول و منظور فرمائے ۔

 

شرائط:

ذریعہ معاش حلال اور جائز ہو‘ اندوختہ میں سے واجبات شرعیہ ادا ہوں‘ اپنے فرائض کی انجام دہی میں خلوص نیت ملحوظ نظر ہو‘ تعلیم تدریس کی تفہیم پر یقین ہو اور اس کے اجروثواب پر ایمان کامل ہو ۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے پڑھا جائے اور ان فرمودات پر عمل کیا جائے ۔ نمازِ پنجگانہ کو فرض اولین سمجھ کر ادا کیا جائے اور حتی الوسع واجب نماز قضا نہ ہو ۔

شیخ کلینی نے عبدالرحیم قصیر سے روایت کی ہے کہ اس نے کہا کہ میں امام جعفرصادق علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا اور عرض کی آپ پر قربان ہو جاؤں میں نے ایک دعا وضع کی ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next