اجر عظیم



اے ابن مارد! جو قدم حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی زیارت میں گرد آلود ہوگا اُسے آتشِ جہنم نہ جلائے گی خواہ پیادہ جائے یا سوار ہوکرجائے ۔ یہ بات ذہن میں محفوظ رہے کہ اللہ تعالیٰ نے امیرالمومنین علی علیہ السلام اور ان کے پاکیزہ فرزندوں کے مزارات کو خوف زدہ اور ستم رسیدہ لوگوں کے لیے جائے پناہ اور اہل زمین کے لیے وسیلہ امان قرار دے رکھا ہے ۔

۲۴- مسجد کوفہ ان چار مقامات میں سے ہے جہاں مسافر کو قصریا سالم نمازپڑھنے کا اختیار ہے ۔ وہاں ایک فریضہ نماز ایک حج مقبول اور ایک ہزار نماز کے ہم پلہ ہے ۔ یہاں ایک ہزار پیغمبروں اور ایک ہزار اوصیاء نے نماز پڑھی ۔ قائم آل محمد کا مقامِ نماز بھی ہے ۔

ابن قواویہ نے امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ اس مسجد میں ادا کردہ فریضہ یا نافلہ نماز اس حج اور عمرے کے برابر ہے جو حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں بجالائی جائے ۔

۲۵- زائر جو مال زیارت کرنے پر خرچ کرتا ہے اس کے لیے ہر درہم (ملکی کرنسی کی اکائی) کے بدلے ایک ہزار بلکہ دس ہزار درہم لکھے جاتے ہیں ۔ جو لوگ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے زمین پر دعا کرتے ہیں اُن سے کہیں زیادہ مخلوق ہے جو آسمان میں ان کے لیے دعا کرتی ہے ۔

۲۶- امام حسین علیہ السلام کے روضہٴ مبارک پر فریضہ نماز کا پڑھنا حج کے برابر اور نافلہ نماز کا پڑھنا عمرہ کے برابر ہے ۔

۲۷- امام جعفر صادق علیہ السلام نے جابر جعفی سے فرمایا کیا میں تجھے امام حسین کی زیارت کی خوشخبری سنا دوں…؟

"بے شک جب تم میں سے کوئی شخص زیارت پر جانے کو تیار ہوتا ہے تو آسمان میں فرشتے ایک دوسرے کو خوشخبری دیتے ہیں‘ جب وہ سوار پاپیادہ اپنے گھر سے روانہ ہوتا ہے تو حق تعالیٰ ایک ہزار فرشتے اس پر مقرر کرتا ہے جو روضہ امام حسین علیہ السلام کے دروازے پر پہنچتے ہیں اور اس کے لیے طلب رحمت کرتے ہیں ۔

۲۸- امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: وہ وقت قریب ہے جب تم شبہات کا شکار ہو جاؤ گے اور پیشوا کے بغیر سرگرداں ہو گے‘ اس شبہ کے دور میں کوئی شخص نجات نہ پائے گا مگر وہ خود دعائے غریق پڑھے:

یَااللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ یَامُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِی عَلٰی دِینْکِ

(کوشش کریں ہر واجب نماز کے بعد دو تین مرتبہ پڑھی جائے)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next