اجر عظیم



حضرت نے فرمایا مجھے اپنی اختراعوں سے معاف رکھو نیز وہ دعا مجھے نہ سناؤ۔ پس حضرت (علیہ السلام) نے اسے اجازت ہی نہیں دی کہ وہ اپنی بنائی ہوئی دعا امام کو سنائے بلکہ فرمایا مجھے نہ سناؤ۔ تجویز کردہ دستور عمل تعلیم فرمایا اور اختراع سے بچالیا ۔

اس کتاب میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ روایات من و عن بیان کی جائیں جہاں کہیں وضاحت درکار ہوگی موٴلف اپنی زبانی توضیح و تشریح کی صراحت کرے گا ۔ قارئین سے استدعا ہے کہ اختراع سے بچیں ورنہ روزِ قیامت مسئول ہوں گے اور جن افراد کی گمراہی کا سبب بنے ہوں گے ان کا سارا بوجھ مخترع کی گردن پر ہوگا ۔

تحریر میں ابہام‘ غلطی‘ عدم تفہیم اور کسی قسم کی دقّت کا شائبہ ہو تو قارئین بندہٴ حقیر کو آگاہ فرمائیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں تصحیح ہوسکے ۔

احقر العباد

فیاض حسین جعفری

 

باب القرآن

۱- جو شخص تلاوتِ قرآن مجید شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھے تو ایک ایک لفظ کے بدلے پچاس ہزار نیکیاں ملیں گی ۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اَللّٰھُمَّ بِالْحَقِّ انَزْلَتَہ وَبِالحَقِّ نَزلَ اَللّٰھُمَّ عَظِّم فِیہِ رَغَبَتِی وَاجْعَلَہ نُور البَصْریْ وَشِفاءَ الصَدْرِی وَذھَابَ الھمی وَغمِّی وَحزنِی اَللّٰھُمَّ جَملِّ بِہ وَجْھِیْ وَقوبہ جَسدی وَارْفَع بِہ دَرَجَاتِیْ وَثقلِّ بِہ مِیزَانِیْ وَالرُزْقنِیْ حَقَّ تَلاوَتِہ بِحَقِّ مُحَمّد وَاٰلہ -

۲- سورہ یٰسین قرآن پاک کا دل کہلاتا ہے جو شخص اسے ایک بار پڑھے بیس حج کا ثواب ملے اور جو سنے اسے ثواب مثل اس شخص کے ہو جس نے ایک ہزار دینار راہِ خدا میں صرف کیے ہوں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next