اجر عظیم



۶۸- مومن جب دوسرے مومن سے ملاقات کو جائے ہر قدم پر ایک گناہ معاف اور ایک نیکی لکھی جاتی ہے ۔ رحمت کے فرشتے سایہ کیے رہتے ہیں ۔ مومن کی زیارت و ملاقات بصد خلوص کرنے والے پر جنت لازم ہے ۔ نیز دس غلام آزاد کرنے سے زیادہ ثواب ہے ۔

۶۹- معانقہ کرنے سے دونوں گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت دونوں کو احاطہ کرلیتی ہے اور ملائکہ احترام کرتے ہیں ۔ دل کی پاکیزگی کے ساتھ گلے ملنا معانقہ کہلاتا ہے ۔

۷۰- مومن کی عیادت کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے مقرر کرتا ہے جو قیامت تک اس کے گھر میں تسبیح و تہلیل بجا لائیں‘ جس کا نصف ثواب اُس مومن کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے ۔ احتیاط لازم ہے کہ عیادت کرنے والا زیادہ دیر نہ بیٹھے ۔

۷۱- بیٹھ کر کنگھی کرنے سے بخار دُور رہتا ہے‘ روزی میں اضافہ ہوتا ہے‘ قوت بڑھتی ہے‘ سردرد سے نجات ملتی ہے ۔ بیماریاں اور دردجسم سے دُور بھاگتے ہیں‘ بال صاف رہتے ہیں اور بڑھتے ہیں ۔ کھڑے ہو کر کنگھی کرنا باعث نحوست ہے ۔

۷۲- خوشبو بینائی تیز کرتی ہے‘ دل کو تقویت ہوتی ہے ۔ سنت انبیاء و ائمہ ہے ۔ خوشبو سونگھو تو درود ضرور پڑھو ۔ خوشبو لگا کر نماز پڑھنا سترنمازون سے بہتر ہے ۔ مسجد میں جانے کے لیے خوشبولگانا ثوابِ عظیم ہے ۔

۷۳- مسواک کرنا سنت نبوی ہے ۔ مسواک کر کے دو رکعت نماز پڑھنا ستررکعت سے بہتر ہے ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: مسواک کے بارہ فائدے ہیں ۔

۷۴- مرض کی حالت میں ایک رات جاگنا ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔

۷۵- ایک رات کا بخار کفارہ ہوتا ہے اس کے قبل اور مابعد گناہوں کا ۔

۷۶- فرمایا ابوعبداللہ نے جو کوئی ایک رات بیمار ہو اور اس کی کسی عیادت کرنے والے سے شکایت نہ کرے اُسے ساٹھ برس کی عبادت کا ثواب ملے گا ۔

۷۷- مریض نے مرض کا اظہار کر کے نیکیاں حاصل کرنے کا لوگوں کو موقع دیا اس لیے دس نیکیاں اس کے نام پر لکھی جائیں گی‘ دس گناہ معاف ہوں گے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next