اجر عظیم



۲۹- جو شخص شب ِدر میں (۲۳ویں بالخصوص) امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے توچوبیس ہزار پیغمبر اور فرشتے اس کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں‘ یہ فرشتے باذن اللہ اس رات روضہ امام حسین علیہ السلام پر اترتے ہیں ۔

۳۰- امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص ایک ہی سال میں ۱۵ شعبان‘ عیدفطر اور شب نو ذوالحجہ (عرفہ) امام حسین کی زیارت کرے تو حق تعالیٰ اس کے لیے ایک ہزار حج مبرور اور ایک ہزار عمرہ مقبولہ کا ثواب لکھتا ہے‘ دنیا و آخرت میں اس کی ایک ہزار حاجات پوری ہوتی ہیں ۔

۳۱- جو لوگ جنازے کے ساتھ جاتے ہیں‘ ایک حدیث حسن جو امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے ان کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔ ایک اور حدیث میں آپ فرماتے ہیں کہ مومن کو قبر مین سب سے پہلے جو تحفہ دیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اس کے جنازے میں شریک ہونے والے تمام لوگوں کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ جو شخص دفن تک ساتھ رہتا ہے سترملائکہ اُس کے لیے دعائے مغفرت کرنے پر تعینات کر دیئے جاتے ہیں ۔

۳۲- حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: مومن کے مرنے کے بعد پہلی چیز جو اس کے نامہٴ اعمال میں لکھتے ہیں وہ وہی ہوتی ہے جوبات لوگ اس کے بارے میں کہتے ہیں اگر نیک بات کہتے ہیں تو نیکی لکھی جاتی ہے اور اگر بُری بات کہتے ہیں تو برائی لکھی جاتی ہے ۔

۳۳- دو رکعتیں شادی شدہ کی صائم النہار قائم اللیل کنوارے کی عبادت سے افضل ہیں ۔ (من لا یحضرہ الفقیہہ)

۳۴- نکاح کے وقت رحمت کے دروازے کھلتے ہیں ۔ (جامع الاخبار)

۳۵- حضرت سلمان ذیشان سے روایت ہے حضرت رسول خدا نے جناب امیرالمومنین سے فرمایا یاعلی ! انگوٹھی داہنے ہاتھ میں پہنو تاکہ تمہارا شمار مقربین میں ہو جائے‘ بہتر ہے عقیق کی انگوٹھی پہنو ۔ داہنے ہاتھ میں پہننا پیغمبروں کی سنت ہے ۔ فرمایا: پتھروں میں یہ پہلا ہے جس نے خدا کی وحدانیت‘ نبی کی نبوت اور علی کی امامت کا اقرار کیا ہے ۔ عقیق پہننے والا پریشان نہ ہوگا اور انجام کار بہتر ہوگا ۔

۳۶- حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے منقول ہے کہ اس شخص کی انفرادی نماز جس کے ہاتھ میں عقیق کی انگوٹھی ہو اس شخص کی جماعت کی نماز سے بھی جس کے ہاتھ میں عقیق کے سوا اور رنگ کی انگوٹھی ہو چالیس درجے افضل ہے ۔

۳۷- حضرت عیسٰی علیہ السلام نے ایک عورت سے کہا کیا تو چاہتی ہے کہ تیرے چہرے کی رونق بحال رہے؟ پیٹ بھر کر کھانا نہ کھاؤ اور کھائے ہوئے پر دوبارہ نہ کھاؤ۔

۳۸- روٹی کا ٹکڑا ملے‘ دھو کر پاک کرے نامہٴ اعمال میں ۷۰ نیکیاں لکھی جائیں گی ۔ ترک تکبر کی وجہ سے داخل جنت ہونے کا رستہ استوار ہوگا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next