اجر عظیم



روزی گھٹتی ہے‘ رزق کم ہوتا ہے اور علامت سیاہ بختی ہے

۱- جان بوجھ کر زیادہ دیر تک ناپاک جسم کے ساتھ رہنا اور عمداً غسل نہ کرنا نیز اسی حالت میں کچھ کھانا پینا ۔

۲- چار چیزیں دلیل بدبختی ہیں: بری عورت (بیوی)‘ تنگ مکان‘ نامعقول پڑوسی اور ناشائستہ سواری ۔

۳- جس گھر میں کوئی مسلمان قرآن مجید نہیں پڑھتا ۔ اس کی برکت کم ہو جاتی ہے ۔ فرشتے اس سے دُور ہوتے ہیں اور شیاطین موجود ہونا شروع کر دیتے ہیں ۔

۴- گھر کا کوڑا رات کو گھر میں رکھے رکھنا‘ مکڑی کا جالا بننے دینا باعث نحوست اور شومئی قسمت ہے ۔

۵- چوکھٹ پر بیٹھنا‘ ریوڑ سے گزرنا‘ کھڑے شلوارپینٹ پایامہ پہننا اور کپڑوں سے ہاتھ منہ پونچھنا ۔

۶- حمام میں پیشاب کرنا‘ کھڑے کنگھی کرنا‘ جھوٹی قسم کھانا‘ حریص دنیا ہونا اور رات سائل کو خالی پھیر دینا ۔

۷- صبح صادق اور طلوع آفتاب کے درمیان سونا‘ مغرب و عشاء کے درمیان اور ضرورت سے زیادہ سونا ۔

۸- بہت جھوٹ بولنا‘ راگ و راگنی سننا‘ آمدن سے زیادہ خرچ کرنا اور عزیزوں سے بدی کرنا ۔

ممانعت (نہی عن المنکر)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next