اجر عظیم



۴۸- امام صادق علیہ السلام نے ایک پریشان حال شخص سے سوال کیا: تو نے بازار میں ایسی چیز دیکھی جس کے خریدنے سے تو عاجز تھا ۔ اگر ایسا ہے تو تیرے نہ خرید سکنے سے نامہٴ اعمال میں ایک نیکی لکھی جاتی ہے ۔

۴۹- مومن کو گالی دینا گناہِ کبیرہ ہے ۔ مومن سے لڑنا کفر ہے اور اس کی غیبت کرنا خدا کی نافرمانی ہے ۔

۵۰- امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے جو شخص کسی ظالم بادشاہ/حکمران کے پاس جاکر اُسے پرہیزگاری کا حکم دے اور پندونصائح کرے تو اس نصیحت دہ شخص کو تمام جنوں اور آدمیوں کے ثواب کے برابر ثواب ملے گا ۔

۵۱- امام جعفر صادق علیہ السلام سے حدیث مروی ہے کہ اگر کوئی بت پرست بھی مرتے وقت مذہب شیعہ کا اعتقاد اور آئمہ معصومین کی امامت کا واقعی اقرار کر لے تو آتشِ جہنم اس کے کسی عضو کو نہ چھوئے گی ۔

۵۲- جو جو اشخاص جنازے کے ساتھ مشایعت کے لیے جاتے ہیں ان کے گناہ عفو کر دیئے جاتے ہیں (قُربَةً اِلَی اللّٰہ)

۵۳- جو شخص السلام علیکم کہے اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو سلامٌ علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کہے اس کے لیے تیس نیکیاں ۔

۵۴- جو شخص گھر پہنچے اپنے اہل و عیال کو سلام کرے تو اس کے گھر میں برکت ہوگی اور فرشتوں کو اس گھر سے انس ہوگا ۔

۵۵- حدیث حسن میں ہے کہ جناب رسالت مآب عورتوں کو سلام کیا کرتے تھے اور وہ جواب میں سلام دیا کرتی تھیں ۔ جوان لڑکا جوان لڑکیوں کو سلام نہیں کرے گا کیونکہ فتور نیت کا گمان ہو سکتا ہے ۔

۵۶- آپس میں مصافحہ کرو‘ مصافحہ کے سبب سینے کینے سے صاف ہوجاتے ہیں ۔

۵۷- امام حسن عسکری علیہ السلام سے مذکور ہے جو شخص اپنے مرتبے سے کم درجہ بخوشی بیٹھ جائے جب تک اس جگہ سے نہ اٹھے گا فرشتے برابر اس کی سلامتی کی دعا کرتے رہیں گے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next