اجر عظیم



پھر فرمایا ہماری احادیث کا روایت کرنے والا اور ہمارے شیعوں کے قلوب کی اصلاح کرنے والا ہزار عابد سے بہتر ہے ۔

۸۷- امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جب خدا کسی بندے سے نیکی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے علم دین عطا کرتا ہے ۔

۸۸- امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: حلال و حرام کے بارے میں ایک سچے شخص سے ایک حدیث سن لینا دنیا کے تمام سونے چاندی سے بہتر ہے ۔ (المحاسن)

واجبات

۱- نماز پنجگانہ باقاعدگی سے ادا کرنا بہتر ہے اول وقت میں ادا ہو مزید بہتر ہے‘باجماعت ہو ۔

۲- بدن لباس اور ماحول کے اعتبار سے پاکیزہ رہنا ۔

۳- رزق حلال کمانا خواہ زیادہ محنت کیوں نہ کرنا پڑے ۔

۴- قابلِ زکوٰة اشیاء کی زکوٰة ادا کرنا ۔

۵- سال گزرنے پر بڑی احتیاط سے خمس ادا کرنا اور صحیح مستحقین تک پہنچانا ۔

۶- عقیدہ توحید مضبوط رکھنا‘ شرک فی الذات اور شرک فی الصفات سے لازمی طور پر بچنا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next