اجر عظیم



۱۱- اس دسترخوان پر بیٹھنا جہاں شراب پی جاتی ہو‘ اور کھانے اور چائے پر پھونک مارنا ۔

۱۲- سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا ۔ مرد کو سونا اور ریشم استعمال کرنا سخت ممانعت ہے ۔

۱۳- سود کھانا‘ جھوٹی گواہی دینا‘ ظالم کی اعانت کرنا‘ لوگوں کے منہ پر تعریف کرنا اور مزدور کی مزدوری روکنا ۔

۱۴- بحالت جنب مسجد میں بیٹھنا‘ خطبہ جمعہ کے دوران نمازیں پڑھنا اور یومِ شک کا روزہ رکھنا ۔

۱۵- مومن کو حقیر سمجھنا‘ غیرمحرم عورت کودیکھتے رہنا‘ خیانت کرنا اور لوگوں کے عیب بیان کرنا ۔

 

کتاب الدعا

فضیلت دعا

عبادتِ خداوندی ایک ریاضت ہے جس کا صلہ ذاتِ احدیت نے دعا کے ذریعے سے بندے تک پہنچانے کا اہتمام فرمایا ہے ۔ خداوند تعالیٰ کو وہ عبادت پسند نہیں جس کی تکمیل پر قادر مطلق سے کچھ مانگا نہ جائے‘ لہٰذا دعا مانگنا ضروری ہے اور باعث خوشنودی خدا ہے ۔

اس کی مثال یوں ہے کہ مزدوری کرنے کے بعد یعنی فریضہ عبودیت ادا کرنے کے بعد رحمت خداوندی کا طالب اس کا عبدصالح بن جاتا ہے اور اگر نہیں مانگتا تو اسے نخوت و رعونت میں شمار کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا انسان نہیں جو اپنے رب کا محتاج نہ ہو ۔ اس لیے لازم ہے کہ رب العالمین سے مانگا جائے اور مانگنے کا طریقہ صرف دعا ہے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: ارشاد ربانی ہے کہ جو لوگ میری عبادت میں تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں داخل ہوں گے ۔ پھر فرمایا: اس عبادت سے مراد دعا ہے ۔ ھو الدعا افضل العبادہ۔

علی بن ابراہیم روایت کرتے ہیں زرارہ نے کہا: ابراہیم علیہ السلام اَوّاہٌ حلیم تھے‘ اس سے کیا مراد ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next