اجر عظیم



۲۶- مومن کی عیب جوئی کرنا اور معاشرے میں ساکھ خراب کرنا ۔

۲۷- قطع رحمی کرنا ۔

۲۸- اپنے آپ کو خواہ مخواہ بڑا سمجھ کر مومن سے گریز کرنا ۔

۲۹- لوگوں کی تنقیص کرنا اور چغلی کے ذریعے بدصفتی کرنا ۔

۳۰- تلخ کلامی کرنا وغیرہ۔

روزی بڑھتی ہے‘ رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور علامت خوش بختی ہے

۱- سورج غروب ہونے سے پہلے چراغ روشن کر دیں اور صبح اجالا ہونے تک روشن رکھیں ۔

۲- چار چیزیں دلیل خوش بختی ہیں: نیک سیرت بیوی‘ وسیع مکان‘ نیک لائق پڑوسی اور شائستہ سواری ۔

۳- جس گھر میں تلاوت قرآن زیادہ ہوتی ہے‘ خیروخوبی بڑھتی ہے‘ گھر والوں کی آسودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ آسمان والوں کو اس گھر سے روشنی پہنچتی ہے ۔

۴- مکان میں جھاڑو دینا‘ صاف ستھرا رکھنا‘ کوڑا جمع نہ ہونے دینا افلاس کو دُور کرتا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next