اجر عظیم



۳- جو پڑوسی کے لیے بددعا کرے قبول نہ ہوگی ۔

۴- جو اپنے گھر میں بیٹھا اور کہے خداوندا مجھے روزی دے ۔

۵- جو بغیر گواہ کے کسی کو قرض دے اور جب مانگے تو مایوس ہو ۔

۶- جو میانہ روی اختیار نہ کرے اور اپنی دولت کو ضائع کرنے کے بعد دعا کرے‘ قبول نہ ہوگی ۔

اورادِ دُعا

فرمایا‘ امام جعفرصادق علیہ السلام نے جو ایک سانس بھر یارب‘ یارب‘ یارب‘ یااللہ‘ یااللہ کہے اس سے کہا جائے گا بیان کر تیری حاجت کیا ہے ۔

جو دس بار یااللہ یااللہ کہے اس سے کہا جائے گا لبیک تیری حاجت کیا ہے ۔

جب کوئی دعا کرے اور بعددعا کہے: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰہِ۔ تو خدا فرماتا ہے میرے بندے نے اقرار ضرور کیا ہے اور اپنا معاملہ میرے امرکے تابع کر دیا ہے ۔ پس اے ملائکہ اس کی حاجت بر لانے کے اسباب میں نے مہیا کردیے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا جو کوئی بعدفریضہ نماز اپنے زانو بدلنے سے پہلے یہ کلمات تین بار کہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ بخش دیتا ہے ۔ اگرچہ وہ کفِ دریا کے مثل ہوں:

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیِّ القَیُومُ وَاتُوبُ اِلَیْہِ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next