اجر عظیم



۵۸- رسول مقبول نے فرمایا جو اپنے برادر مومن کا مہربانی سے اکرام کرے اس کا غم دُور کرے جب تک مصروف مدارات ہے خدا تعالیٰ کی رحمت اس کے شاملِ حال ہے ۔

۵۹- امام محمدباقر علیہ السلام نے فرمایا: جس شخص پر مجھے اعتماد ہو اس کے پاس بیٹھنا میرے نزدیک ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔

۶۰- جو شخص اپنے برادر ایمانی سے دھاگہ بال تنکا مٹی کا ذرہ وغیرہ دُور کرے خدائے تعالیٰ اس کے نامہٴ اعمال میں دس نیکیاں لکھنے کا امر دیتا ہے ۔ اسی طرح مومن کو متبسم دیکھنا بھی دس نیکیوں کے مترادف ہے ۔

۶۱- رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حلقے اور مجمع مومنین جن میں خدا کو یاد کیا جاتا ہے باغ ہائے بہشت میں سے ہیں ۔

۶۲- سبحان ربک رب العزة عما یصفون وسلمٌ علی المرسلین والحمدللّٰہ رب العالمین۔ جلسے‘ مجلس‘ محفل کے آخر میں پڑھنے سے شرکاء جلسہ کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے ۔

۶۳- حضرت امام محمدباقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ علم کا باہم تذکرہ کرنا اس نماز کا ثواب رکھتا ہے جو قبول ہو چکی ہو ۔

۶۴- جناب رسالت مآب نے فرمایا: عبادت کے ستر جزو ہیں ان میں بہتر حلال سے روزی پیدا کرنا ہے ۔

۶۵- جو شخص مومن مسافر کی اعانت کرے خدا تعالیٰ تہتر بلائیں دنیوی اس سے دُور کرے گا اور بہتر آخرت کی دفع کرے گا ۔

۶۶- امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے: چھ چیزیں ایسی ہیں جن کا مرنے کے بعد بھی مومن کو فائدہ پہنچتا ہے: فرزند صالح‘ مفیت کتاب (قرآن مجید)‘ کنواں (نلکا)‘ درخت (باغ)‘ نیک کام کی بنیاد‘ رسم قابلِ ثواب۔

۶۷- شان اہل بیت بیان کرنے والے کو جنت میں گھر ملے گا ۔ یہ مدح سرائی نظم‘ نثر‘ تقریر اور تحریر جس طرح ہو ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next