اجر عظیم



۷۸- فرمایا امام محمدباقر علیہ السلام نے ۔ موسٰی نے خداوندتعالیٰ سے مناجات کی‘ خداوندا! مریض کی عیادت کا کیا اجر ہے؟

فرمایا: ایک فرشتہ معین کیا جاتا ہے کہ اس کے لیے قیامت تک عبادت کرے ۔

۷۹- حالت نزع میں اگر کلمہ شہادت اور آئمہ کے اسمائے مبارکہ کی تلقین کی جائے تو مرنے والے کی نجات کا بندوبست ہوجاتا ہے ۔

۸۰- فرمایا ابوعبداللہ نے جب روح نکل کر حلق تک آجائے تو اس مومن یا مومنہ کی آنکھیں ۔۔۔۔۔ نبی و علی کی زیارت سے ٹھنڈی ہوتی ہیں ۔

۸۱- پابند نماز مومن یا مومنہ کو ایک فرشتہ عالمِ نزع میں تلقین کرتا ہے کلمہ طیبہ کی اور شیطان کو اس کے پاس سے بھگا دیتا ہے ۔

۸۲- امام محمدباقرعلیہ السلام نے فرمایا جو کسی مومن یا مومنہ کو کفن دے اس شخص کی مانند ہے جو قیامت تک اس کے لباس کا ضامن ہوگیا اور جو قبر کھودے قیامت تک کے لیے اس کے گھر کا ضامن ہوگیا ۔

۸۳- جو شخص دفن ہونے تک جنازہِ مومن کے ساتھ رہے اللہ تعالیٰ ستر فرشتے معین کرتا ہے جو اس کے ساتھ رہیں گے اور اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے ۔

۸۴- جو جنازہ کو چاروں کندھے دے اللہ تعالیٰ اس کے ۴۰ گناہِ کبیرہ معاف کر دیتا ہے ۔

۸۵- جو کسی رنجیدہ کو تسلی دے یعنی تعزیت کرے روزِ قیامت خدا اُسے ایسا لباس پہنائے گا جس سے وہ خوش ہوگا ۔

۸۶- فرمایا امام محمدباقر علیہ السلام نے جو عالم اپنے علم سے فائدہ حاصل کرتا ہے یعنی لوگوں تک پہنچاتا ہے وہ ستر ہزار عابدوں سے بہتر ہے ۔ (اصول کافی)۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next