اجر عظیم



(محرمات سے بچنے کے لیے واجبات کا ادا کرنا ہر حال میں لازم ہے)

۶- بغیر کسی سخت مجبوری کے نماز توڑنا حرام ہے‘ احتیاط کریں ۔ البتہ خطرہ جان ہو یا کسی نے آپ کا مال اٹھا لیا ہو اور وہ لے کر جانے والا ہو ۔

۷- ایسی جگہ پر پیشاب و پاخانہ کرنا جہاں مالک نے سختی سے منع کر دیا ہو یا وقف مقامات پہ جہاں گندگی پھیلانا ممنوع ہو ۔

۸- روبقبلہ یا پشت بقبلہ ہو کر رفع حاجت کے وقت بیٹھنا حرام ہے‘ گھروں میں باتھ روم بناتے وقت خاص خیال رکھیں ۔

۱۰- باجماعت نماز سے نفرت اور اسے بے حقیقت سمجھنا حرام ہے ۔ اس پر عدالت ساقط ہے ۔

۱۱- دس قسم کے روزے رکھنا حرام ہیں مثلاً عیدین‘ چُپ وغیرہ۔

۱۲- غیرمحرم عورت کے چہرے‘ جسم وغیرہ کو غور سے دیکھنا حرام امور میں شامل ہے ۔ صرف پہلی نظر پہچاننے کے لیے ہے ۔ باقی نظریں ناجائز ہیں ۔ بہتر ہے نظرمنتشر رہے ۔

۱۳- لغو واہیات گانے سننا‘ غنا والی موسیقی گانا بجانا حرام ہے ۔

۱۴- حج تمتع کے بعد طواف النساء نہ کیا تو بیوی حرام اور عورت پر مرد حرام ہوگا ۔

۱۵- حج و عمرہ کے احرام میں فوت ہو تو کافور کا حنوط حرام ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next