اجر عظیم



اوشَکُ دَعوةٍ واَسرعَ اجَابَةٍ دُعاء المَرءِ لِاَخِیہِ بِظَہرِ الغَیبِ

جلد قبول ہونے والی دعا وہ ہے جو پوشیدہ طور پر برادر مومن کے لیے کی جائے اس میں ریا کا شائبہ نہیں ہوتا ۔

جب ایک مومن دوسرے مومن کے لیے دعا کرتا ہے حالانکہ وہ سامنے نہیں ہوتا‘ فرمان خداوندی ہوتا ہے کہ تو نے برادر مومن کے لیے مجھ سے مانگا ہے اس کا دوگنا تیرے لیے ہے چونکہ تجھے اپنے بھائی سے الفت ہے ۔ ساتھ ہی جو سوال تو نے کیا ہے اُسے بھی پورا کیا جاتا ہے ۔ غائبانہ دعا کرنے کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ روزِ قیامت وہ اشخاص ہمدردی کے طور پر اُس کی سفارش کریں گے جن کے لیے آپ دعا کرتے رہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نماز شب میں مومنین کے لیے دعائے مغفرت کی جاتی ہے ۔

قبولیت دُعا

کچھ اشخاص اللہ کے ہاں اس قدر تقرب حاصل کر چکے ہیں کہ ان کی دعا قبول ہوتی ہے:

۱- حج پر جانے والے کی دعا‘ خدا کی راہ میں جاہدکرنے والا اور مریض جب کمزور‘ دوسروں کے رحم و کرم پر ہو ۔

۲- امام عادل کی دعا‘ مظلوم جس پر ظلم روا رکھا گیا ہو‘ نیک اولاد کی دعا والدین کے حق میں ۔

۳- چالیس مومنین کومقدم رکھنے سے دعا قبول ہوتی ہے ۔ والد کی دعا بیٹے کے حق میں اور عمرہ کرنے والے کی واپسی تک۔

دعا قبول نہیں ہوتی

۱- جسے اللہ مال دے اور وہ سرمائے کو غیرمستحق امور میں خرچ کر دے پھر اللہ سے مانگے کہ مجھے رزق دے اس کی دعاقبول نہیں ہوتی ۔

۲- جو اپنی بیوی کے لیے دعا کرے کہ وہ مر جائے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next