اجر عظیم



فرمایا: وہ بہت زیادہ دعا کرنے والے تھے ۔

امام پنجم سے پوچھا گیا کون سی عبادت افضل ہے؟

فرمایا: اللہ کے نزدیک اس سے بڑی عبادت نہیں ہے کہ اُس سے سوال کیا جائے ۔ خداکا دشمن وہ ہے جو دعا مانگنے میں تکبر کرتا ہے اور جو اللہ کے خزانوں میں ہے نہیں مانگتا ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے ایک صحابی میسربن عبدالعزیز سے فرمایا:

یامیسرُ انہ لیس من باب یقرعُ اِلاَّ یُوشِک ان یفتح لِصَاحِبہ

اے میسر جو دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا قریب ہے کہ وہ اس پر کھل جائے ۔

کہا: ابو عبداللہ علیہ السلام نے فرمایا: امیرالمومنین علی علیہ السلام نے اللہ کے نزدیک احسن عمل دعا ہے‘ اور افضل عبادت پاک دامنی ہے اور وہ خود سب سے زیادہ دعا کرنے والے تھے ۔

دعا مومن کا ہتھیار ہے

فرمایا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے:

الدعاءُ سلاحُ المومِن وعمودُالدین ونورُ السموات والارض

"دعا مومن کا ہتھیار ہے‘ دین کا ستون ہے نیز آسمانوں اور رفیق کا نور ہے"۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next