اجر عظیم



(عرض مولف: ہمارا فرض ہے کہ نماز پورے ذوق شوق سے پڑھیں ۔ نماز جماعت اور نماز جمعہ کا اہتمام کریں اور اس مقدس دفتر میں اپنا نام لکھوا کر ثوابِ دارین حاصل کریں)

۱۷- روایت میں ہے مسجد قبا میں دو رکعت نماز گزارنے سے عمرہ کا ثواب ملتا ہے ۔

۱۸- مسجد الحرام میں ایک نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر اور مسجد نبوی میں پچاس ہزار کے ثواب کے برابر ہے ۔

۱۹- فرمایا: امام رضا علیہ السلام نے جو میری قبر (مشہد مقدس) کے قریب آکر دو رکعت نماز پڑھے تو وہ اس بات کا حق دار ہوگا کہ خدا روزِ قیامت اس کے گناہ معاف کر دے ۔ پھر فرمایا: میری زیارت کرنے والے افراد خداوندعالم کے نزدیک ہر گروہ سے زیادہ عزیز اور پسندیدہ ہوں گے ۔

۲۰- امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: آئمہ ہدیٰ میں سے امام رضا کی زیارت کرنے کے بعد قبرمبارک کے سرہانے دو دو کرکے چار رکعت نماز پڑھنے والے/ والی کو ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب ملے گا ۔

۲۱- امام صادق علیہ السلام نے فرمایا جب تو اذان و اقامت کہے تو تیرے پیچھے ملائکہ کی دو صفیں نماز پڑھیں گی ۔ اگر صرف اقامت کہے تو ایک صف نماز پڑھے گی ۔

۲۲- پیغمبرخدا نے فرمایا کہ موذن کے لیے اس کی حدآواز اور حدنظر تک مغفرت ہوتی ہے اور ہر خشک و تر اس کی تصدیق کرتی ہے ۔ نیز اذان سن کر نماز پڑھنے والے ہر فرد کے بدلے ایک ایک نیکی کا ثواب ملتاہے ۔

۲۳- مسجد کی صفائی کرنے والے کا بہت اجر ہے اس کے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اگرچہ گردوغبار آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کے برابر ہو ۔ نیز جو شخص مسجد کا چراغ جلائے (روشنی کا اہتمام کرے) فرشتے اور حاملان عرش اس کے لیے استغفار کرتے ہیں ۔

۲۴- جو شخص دنیا میں مسجد بنائے خداوندعالم اس کے لیے جنت میں محل تعمیر کروائے گا ۔

۲۵- جناب رسول خدا نے فرمایا جو نماز شب پڑھے گا عوض ہر رکعت کے ہزار سال کی عبادت کا ثواب ملے گا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next