اجر عظیم



۳۹- نمک سے کھانا شروع نمک چکھنے پر ختم‘ ۷۰ قسم کی بلائیں دُور رہیں گی ۔

۴۰- حدیث صحیح میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ ایک لقمہ جو برادر مومن میرے پاس بیٹھ کر کھائے مجھے ایک غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے ۔

۴۱- حضرت امام محمدباقر علیہ السلام نے فرمایا: اگر میں تین مومنوں کو کھانا کھلاؤں تو میرے نزدیک سات غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے ۔

۴۲- جو شخص کسی بیمار کی عیادت کو جاتا ہے‘ ستر ہزار فرشتے ساتھ ہولیتے ہیں‘ اس کے پلٹنے تک اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں ۔

۴۳- پیاسے کو ایک دفعہ سیراب کرنے سے ستر ہزار نیکیاں عطا ہوتی ہیں ۔

۴۴- جو شخص مومن کو للہ کھانا کھلائے تو اس کا ثواب غیر آدمیوں میں سے ایک لاکھ کو کھانا کھلانے کے برابر ہے ۔ اگر روزانہ کھلائے روزانہ ایک غلام آزاد کرنے کا اجر حاصل کرے ۔

۴۵- چار آدمی جنت میں جائیں گے: پیاسے کو سیراب کرنے والا‘ بھوکے کو کھانا کھلانے والا‘ ننگے کو لباس دینے والا اور غلام آزاد کرانے والا ۔

۴۶- مومن کی ایک حاجت پوری کرنے پر حق تعالیٰ قیامت کے روز اس کی ایک لاکھ حاجتیں پوری کرے گا ۔

ایک اور حدیث میں ہے: مومن کی حاجت پوری کرنا بیس حج سے بہتر ہے جن میں ہر حج میں ایک لاکھ درہم خرچ ہو‘ مومن کی حاجت بر لانا دس طواف سے افضل ہے ۔

۴۷- خدا کی قسم مومن کی ایک حاجت بر لانا خدا کے نزدیک متبرک مہینوں (محرم‘ رجب‘ ذی قعد‘ ذوالحجہ) میں روزے رکھنے اور اعتکاف کرنے سے بہتر ہے ۔ یہ شخص روزِ قیامت سایہ خداوندی میں ہوگا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next